कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر جلال الدین محمد یعقوب پٹیل صاحب کی ریٹائرمنٹ پر ہدیۂ تہنیت

زندگی کے بعض مبارک لمحات ایسے ہوتے ہیں جو صرف ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ ایک پورے خاندان، ادارے اور معاشرے کی سربلندی کا عنوان بن جاتے ہیں۔ آج ہم ایک ایسے مخلص، باکردار اور انسان دوست معالج کی باوقار ریٹائرمنٹ کے موقع پر ہدیۂ تہنیت پیش کر رہے ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی خدمتِ خلق کے لیے وقف کردی۔ آنکھوں کے ممتاز ڈاکٹر ڈاکٹر جلال الدین محمد یعقوب پٹیل صاحب کی ریٹائرمنٹ ایک درخشاں اور بامعنی سفر کی تکمیل ہے۔
ڈاکٹر صاحب کا تعلق ایک نہایت معزز، تعلیم یافتہ اور باوقار خانوادے سے ہے۔ آپ کے والدِ محترم الحاج محمد یعقوب پٹیل ایک نامور ماہرِ تعلیم اور ریٹائرڈ صدر مدرس رہ چکے ہیں۔ آپ کے دونوں بھائی اشفاق پٹیل اور تنویر پٹیل گزشتہ تیس برسوں سے ضلع رتناگری کے شہر کھیڈ میں واقع حاجی ایس ایم مقدم ہائی اسکول و جونیئر کالج میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں اور علم و تربیت کی روشن روایت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مجھے بھی اس ادارے میں ان کے ساتھ کام کرنے کا شرف حاصل ہوا جس کے نتیجے میں اس معزز خاندان سے ایسا قریبی تعلق قائم ہوا کہ میں خود کو اس خاندان کا ایک فرد محسوس کرنے لگا۔ اسی نسبت سے ڈاکٹر جلال الدین پٹیل صاحب سے والہانہ محبت اور قلبی عقیدت کا رشتہ قائم ہوا جو میرے لیے باعثِ فخر ہے۔
ڈاکٹر صاحب کا تعلیمی سفر نہایت شاندار رہا۔ آپ نے دسویں کا امتحان وینکٹ کالج آجرا سے کامیابی کے ساتھ پاس کیا اور ۱۹۸۴ میں آجرا جونیئر کالج سے بارہویں جماعت مکمل کی۔ بعد ازاں ۱۹۸۷ میں شیوراج کالج گڈھنگلاج سے بی ایس سی اور ۱۹۸۹ میں میڈیکل کالج اورنگ آباد سے ڈپلومہ اِن آفتھالمک سائنس حاصل کرکے طب کے میدان میں قدم رکھا۔
۲۵ جون ۱۹۹۱ سے شروع ہونے والا آپ کا سرکاری خدمات کا سفر ۳۴ سال ۸ ماہ پر محیط ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے۔ رورل ہیلتھ سینٹر پنگری سے لے کر پرائمری ہیلتھ سینٹر گاگن باوڈا، رورل ہیلتھ سینٹر راجاپور، سب ڈسٹرکٹ ہاسپٹل داپولی اور بالآخر پرائمری ہیلتھ سینٹر ساورڈا، تعلقہ چپلون ضلع رتناگری میں اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے آپ نے ہزاروں مریضوں کی آنکھوں میں روشنی اور دلوں میں امید پیدا کی۔
ڈاکٹر صاحب کی خوش اخلاقی، نرم گفتاری اور انسان دوستی نے ہر دل میں آپ کے لیے عزت و محبت پیدا کی۔ آپ نے اپنے پیشے کو عبادت سمجھ کر ادا کیا اور ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کو ترجیح دی۔ آج جب آپ سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں تو ایک درخشاں باب اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، مگر آپ کی خدمات اور شخصیت ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے گی۔
اس موقع پر آپ کے تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، رشتہ داران اور دوست و احباب کی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کی جاتی ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کاملہ، عمرِ دراز، قلبی سکون اور خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔ آپ کا ہر آنے والا دن کامیابی، راحت اور مسرتوں سے بھرپور ہو اور آپ کا سایہ ہمیشہ آپ کے اہلِ خانہ پر سلامت رہے۔
اللہ ربّ العزت آپ کی گراں قدر خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور آپ کو تندرستی و شادابی کے ساتھ طویل بابرکت زندگی نصیب فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ
محمد سمیع مومن
ریاستی کارگزار صدر
اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ، مہاراشٹر
و صدر، پرواز فاؤنڈیشن شولاپور

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے