किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جینتی کے موقع پر ناندیڑ شہر میں 14 اپریل کو ٹریفک میں تبدیلی، کئی راستے بند، متبادل راستے طے

ناندیڑ:13؍اپریل ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر میں 14 اپریل 2025 ء کو بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی 134 ویں جینتی کے موقع پر بڑی تعداد میں جلوس نکالے جائیں گے۔ اس سلسلے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمارنے حاصل اختیارات کے مطابق مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 36 کے تحت مورخہ 14 اپریل 2025 ء کو صبح 10:00 بجے سے رات 12:00 بجے تک درج ذیل ٹریفک پابندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
جلوس شہر کے مرکزی راستوں سے گزرے گا، جس کے پیش نظر درج ذیل راستوں پر ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی اور متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں:
بند راستے:
قدیم مونڈھا۔ دینا بینک مہاویر چوک–تروڈیکر مارکیٹ وزیرآباد چوک–کلا مندر–شیواجی نگر–آئی ٹی آئی چوک تا سری نگر–ورکشاپ کارنر تک کی ٹریفک مکمل بند۔
سڈکو-ہڈکو نیا پُل کے راستے سے قدیم مونڈھا آنے والی ٹریفک مکمل بند۔
روی نگر کوٹھا، گووردھن گھاٹ پل کے ذریعے وزیرآباد چوک، ورکشاپ یا شیواجی پُتلہ سے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر پُتلہ تک کی آمد و رفت مکمل بند۔
کویتا ریسٹورنٹ تا قدیم مونڈھا آنے جانے والی ٹریفک مکمل بند۔
تلک نگر چوک، بھاگیہ نگر کمان تا ورکشاپ تک کا راستہ مکمل بند۔
پاوڑے واڑی ناکہ تا گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس جانے والا راستہ مکمل بند۔
گنیشن نگر تا وائے پوائنٹ تا پھولے مارکیٹ کا راستہ مکمل بند۔
ہنگولی گیٹ–یاتری نواس–چکھل واڑی کارنر–گاندھی پُتلہ تا شیواجی پُتلہ جانے والا راستہ مکمل بند۔
نائیگاؤں، نرسی اور واجےگاؤں سے آنے والی گاڑیاں صرف ہنگولی گیٹ تک آسکیں گی، آگے کا راستہ بند ہوگا۔
چکھل واڑی کارنر (گاندھی پُتلہ) تا شیواجی پُتلہ آنے جانے والی ٹریفک مکمل بند۔
متبادل راستے:
برقی چوک سے قدیم مونڈھا آنے والی گاڑیاں حبیب ٹاکیز–محمد علی روڈ–کیلامارکیٹ–گِٹی کرشر روڈ کا استعمال کریں۔
سڈکو-ہڈکو سے شہر آنے والی گاڑیاں گووردھن گھاٹ پل–ترنگا چوک–پولیس ہیڈکوارٹر–پکی چال پولیس چوکی–کھڑکپورہ–لال واڑی–انڈر برج–شیواجی نگر–پیلی گرنی–گنیشن نگر–وائے پوائنٹ–پاوڑے واڑی ناکہ–مور چوک–چھترپتی چوک تا کینال روڈ بائی پاس استعمال کریں۔
راج کارنر تا قدیم مونڈھا آنے جانے والی گاڑیاں راج کارنر–شیو مندر–پیر برہان چوک–آنند نگر چوک–نائک چوک–مہارانا پرتاپ سنگھ چوک–بافنا ،کیلا مارکیٹ کا استعمال کریں۔
یاتری نواس تا قدیم مونڈھا آنے والی گاڑیاں برقی چوک سے محمد علی روڈ، اناج مارکیٹ، واٹماری روڈ یا لوہار گلی (گنیش ٹاکیز روڈ)، بھگت سنگھ چوک، ابچل نگر، یاتری نواس چوکی یا بافنا ٹی پوائنٹ کا راستہ اختیار کریں۔
پاوڑے واڑی ناکہ تا گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس جانے والی ٹریفک مور چوک–چھترپتی چوک کے ذریعے جائے۔
لہٰذا 14 اپریل 2025 ء کو صبح 9:00 بجے سے رات 12:00 بجے تک ٹریفک میں کسی رکاوٹ سے بچنے کے لیے مذکورہ بالا متبادل راستوں کا استعمال کرنے کی اطلاع دی جاتی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے