कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کو سائنس نمائش مقابلہ میں اول انعام

شولاپور :16؍فروری(راست) کل ہند اردو ادبی کانفرنس شولاپور کے زیر اہتمام منعقد بین المدارس سائنس نمائش مقابلہ میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور نے اول انعام حاصل کیا ہے۔اس مقابلہ میں جماعت ہفتم کے طالبات اہانہ جاوید شیخ اور سعدیہ عمران شیخ نے ” بایو گیس کی تیاری ” اس ڈیمو ماڈل کو بہترین انداز میں پیش کش کر تمام ناظرین کا دل جیت لیا۔اس گروپ میں کل ۱۴ اسکولوں نے شرکت کی تھی جس میں شہر کے تمام نامور اسکولوں نے حصہ لیا تھا۔ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کو اول انعام ۵۰۰۰ ہزار روپے نقد، ٹرافی اور سند سے نوازا گیا۔اس جلسے کے صدر محترم ڈاکٹر اسحاق مجاور سر( موٹی ویشنل اسپیکر ) اور مہمان خصوصی محترم ڈاکٹر فہیم گولی والا( ایم۔ایس۔ اینکولوجیسٹ ) اور کانفرنس کے صدر ایڈووکیٹ عمر خان بیریا تھے۔ادارے کے چیئرمین جناب محبوب تامبولی سر نے خصوصی مبارکباد پیش کی اور صدر مدرس محترم جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر نے رہنمائی فرمائی۔ اسکول کے اساتذہ محترمہ رضوانہ قاضی آپا، محترمہ امرین فراش آپا، محترم عرفاں پٹھان سر، محترمہ گلناز شلیدار آپا، محترمہ ثناء پروین وڈالے آپا نے انعام یافتہ طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھیں مستقبل میں کامیابی کے دعاؤں سے نوازا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے