कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں ’’ یوم اقلیتی حقوق‘‘ کا شاندار انعقاد

شولاپور :19؍دسمبر(راست) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کے زیر اہتمام گزشتہ روز یوم اقلیتی حقوق کا انعقاد عمل آیا۔۱۸ دسمبر ۱۹۹۲ کو اقوام متحدہ کی طرف سے مذہبی، نسلی، اور لسانی اقلیتوں کے حقوق کے اعلامیہ کو اپنانے کی یاد دلاتا ہے ،اس لئے یہ دن بیداری پیدا کرنے، ثقافتی ورثے کے تحفظ، اور اقلیتوں کے لئے مساوی مواقع اور وقار کو یقینی بنانے پر زور دیتا ہے۔اس مقصد کو بروئے کار لانے کے لئے طلبہ و طالبات میں یوم اقلیتی حقوق پر ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔جس میں تمام طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔اسکول کے صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر نے یوم اقلیتی حقوق پر اپنے خیالات کا اظہارکیا۔اس جلسے کی صدارت ادارے کے چیئرمین جناب محبوب تامبولی سر نے فرمائی۔جنھوں نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں جدوجہد کرنی ہوگی۔اور اپنی آئینی تحفظات کی حفاظت کرنا ہوگا۔اس اجلاس میں اسکول کے تمام اساتذہ محترمہ رضوانہ قاضی آپا، محترمہ امرین فراش آپا، محترمہ رخسانہ شلیدار اپا، محترمہ ثناء پروین وڈالے آپا، محترمہ گلناز شلیدار آپا، موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے