कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر اسماء بنتِ رحمت اللہ کو اردو ساہتیہ اکیڈمی مہاراشٹر کا اعزاز

ممبئی:9؍اکتوبر(راست)اردو ادب و درسیات کے میدان میں نمایاں علمی خدمات کے اعتراف کے طور پر مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی نے ڈاکٹر اسماء بنتِ رحمت اللہ کی تصنیف ’’مطالعہ درسیات‘‘ کو سال 2023ء کے لیے ایوارڈ کے طور پر منتخب کیا۔اس سلسلے میں آج بتاریخ 8 اکتوبر 2025ء کو ورلی اسٹیڈیم، ممبئی میں ایک شاندار و پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مہمانانِ خصوصی اور اکیڈمی کے معزز ذمہ داران نے ڈاکٹر اسماء بنتِ رحمت اللہ کو شال اور ٹرافی پیش کر کے اس اعزاز سے نوازا۔اس موقع پر اہلِ ادب، اساتذہ، رفقائے کار، طلبہ اور ادارے کے اسٹاف نے دلی مسرت و فخر کا اظہار کیا۔خاندان، احباب، اور علمی حلقوں کی جانب سے مبارکبادی کے پیغامات کا سلسلہ جاری رہا، اور تمام احباب نے مستقبل میں مزید علمی و ادبی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔اللہ ربّ العزت ڈاکٹر اسماء بنتِ رحمت اللہ کو علم و خدمت کے سفر میں مزید رفعت و قبولیت عطا فرمائے، اور دونوں جہانوں میں شاد و آباد رکھے۔آمین ثم آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے