कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

چھتہ مسجد کی تروایح

تحریر: معاذ حیدر
١٧/ رمضان ١٤٤٧ھ

چودہ سال کی عمر میں تراویح کے بارے میں سنجیدگی آئی، سننے سنانے کی شروعات ہوئی، اس وقت خوش الحانی، مخارج کی درستگی اور اداۓ گی کی صحت وغیرہ باتیں ہی علم کا مبلغ تھیں، یادداشت کی مضبوطی مرکزِ توجہ رہا کرتی تھی، کرونا والے سال؛ رمضان میں ترجمہ اور تشریح کی جانب کچھ توجہ ہوئی تھی، لیکن پابندی نہ ہوسکی، اب چند چیزوں سے گذرنے کے بعد ذوق بدلہ ہے، "تدبر” کا شوق ہونے لگا ہے۔
احساسات اور کیفیات اب تک دوسری وادیوں کی سیاحت میں رہا کرتے تھے، "قرآنی مضامین” کے تابع نہ تھے، نمازوں میں کبھی کبھی ہم آہنگی ہوتی تھی، لیکن اس مرتبہ "چھتہ مسجد کی تراویح” میں حالت کا پہلے سے مختلف ہے، اعضا کی حرکت، قلب کا تاثّر، آنکھوں کی سیرابی اور جملہ اعضاء کا انفعال "سماوی مضامین” کے خود بخود تابع ہوجاتا ہے۔
آیتِ عذاب میں *مفتی علی مدنی صاحب -عمت فیوضہم-* کی آواز بدل جاتی ہے، *حضرت اقدس مولانا سید ارشد مدنی صاحب -دامت برکاتہم-* کی سسکیوں کی آوازیں آنے لگتی ہیں، فضا کا اثر اس گنہ گار پر بھی پڑتا ہے، اہلِ دل کے اس گروہ کے درمیان گذرے ہوۓ لمحات ہمارے لیے اکسیر ثابت ہوتے ہیں، "اکابر کے رمضان” کے اب تک چرچے سنے تھے، اس مرتبہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔
حضرت -دامت برکاتہم- کی زندگی اس وقت ہمارے لۓ نہایت قابلِ رشک ہے، عوارض اور پیرانہ سالی کے باوجود بالکل آخری درجہ کے مجاہدات برداشت کررہے ہیں، ان ایام میں آپ کی زیارت ہی سے عمل کی رغبت پیدا ہونے لگتی ہے۔
آپ کے وجود سے ملنے والی برکتیں محسوس ہوتی ہیں، ارد گرد کا ماحول انتہائی رقت آمیز ہوتا ہے، تراویح کے بعد دیر تک کیفیت باقی رہتی ہے، فکرِ آخرت دامن گیر ہوجاتی ہے، بات کرنے کو جی نہیں چاہتا، تلاوت کی رغبت بڑھ جاتی ہے، اپنی تراویح کے بعد جب سے "چھتہ مسجد” میں تراویح پڑھنا شروع کیا ہے تب سے نمایاں فرق محسوس ہورہا ہے۔
اللہ اس چراغ کو باقی رکھیے، صحت وعافیت کے ساتھ آپ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رکھیے، آپ کی گوناگوں خوبیوں سے ہمیں بھی متصف فرمایے، آمین!!

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے