कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

چھتر پتی شیواجی راجے مہاودیالیہ ،اودگیر کی طالبہ کوتوال آمنہ اردو بورڈ آف اسٹڈیز کی رکن منتخب

اودگیر :6؍اپریل (راست) شہر اودگیر کے معروف تغلیمی ادارے چھترپتی شیواجی راجے مہاودیالیہ کی طالبہ کوتوال آمنہ نے گزشتہ برس سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑا یونی ورسٹی ناندیڈ کی جانب سے منعقدہ بی اے کے امتحانات میں اردو زبان و ادب میں یونی ورسٹی سے ملحقہ تمام کالجس کے ان طلبا و طالبات میں سے جنھوں نے اردو زبان بہ حیثیت اختیاری و ثانوی مضمون لے کر امتحانات دئیے تھے ان میں سب سے زیادہ نمبرات (۱۴۰۰ میں سے ۱۲۱۰ )حاصل کرتے ہوئے امتیازی کامیابی حاصل کی ہے۔اسی کی بنیاد پر کوتوال آمنہ کو جامعہ ہذا نے اردو بورڈ آف اسٹڈیز کی رکن منتخب کیا ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال ہر مضمون میں جو طالب علم بی اے اور ایم اے کی سطح پر پوری یونی ورسٹی میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرتا ہے اسے متعلقہ بورڈ آف اسٹڈیز کی رکنیت حاصل ہوتی ہے یہ رکنیت مہاراشٹرا پبلک یونیورسٹی ایکٹ ۲۰۱۶ کے اصول و ضوابط اور شرائط کے مطابق دی جاتی ہے۔
گزشتہ برس ۲۰۲۵ میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرتے ہوئے کوتوال آمنہ نے بی اے میں امتیازی کامیابی حاصل کی ہے۔ان کی اس کامیابی پر کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر آر ۔ایم۔مانجرے، شعبۂ اردو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شیخ ایم این نے انھیں شال مومینٹو کے ساتھ گلدستہ دے کر ان کا پر جوش استقبال کیا ۔ اس موقعہ پر شعبۂ اردو کے اساتذہ ڈاکٹر واسیعہ بیگم اور جناب سہیل احمد کے علاوہ کالج ہذا کی سابقہ طالبات سیدہ ثانیہ صدف، اور منیار ثنا نے بھی مبارکباد پیش کی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے