कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

چند پیسوں کے عوض ضمیر بیچنے والے قوم کے لیڈروں پر سید معین کی تنقید

قوم کے ضمیر فروش لیڈر قوم کے مستقبل کو داؤ پر لگا رہے ہیں:پربھنی جلسہ سے سید معین کا خطاب

ناندیڑ :5؍اگست(اکرم چوہان) اجیت پوار نے بم دھماکوں میں کئی ہے ،بے قصورمُسلم نوجوانوں کو جیل میں ڈالا،ریاست اور مرکز میں انہیں کی حکومت تھی پھر بھی آج مسلمان ان کی پارٹی میں جا رہے ہیں،وہ اجیت پوار جسکا ایک رُکن اسمبلی مسلمانوں کو کھلے عام گالیاں دیتا ہے پھر بھی اس پر کارروائی نہیں ہوتی ،پربھنی میں منعقد جلسہ سے سید معین نے اپنے خطاب میں مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سید معین نے چند پیسوں کے عوض ضمیر بیچنے والے اور اجیت پوار کی پارٹی میں جانے والے قوم کے لیڈروں پر سید معین نے سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ قوم کے ضمیر فروش لیڈر قوم کے مستقبل کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی اوقافی جائداد چھننے کا قانون بنا تھا اُسکی حمایت کرنے والا اجیت پوار ہی تھا۔پربھنی کو عوام کے ساتھ ساتھ اُنہوںنے قوم کو ان ضمیر فروشوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی،اور کہا کہ یہ لوگ جہاں پیسہ ملتا ہے وہاں چلے جاتے ہیں،لیکن مجلسِ اتحاد المسلمین اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرتی۔سید معین کے پربھنی جلسہ میں اجیت پوار پر دیے خطاب کا ملہ جلا اثر ملا ہے،ناندیڑ ضلع کے اجیت پوار گروپ کے اقلیتی سیل کے ضلع صدر مقصود پٹیل لوح گاؤںکر نے پارٹی میں مسلم مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے پارٹی سے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے