कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

چندر بابو نائیڈو کو 14 دن کی عدالتی تحویل

300 کروڑ کے گھوٹالہ کا الزام

وجئے واڑہ: 11 ستمبر:300 کروڑ کے گھوٹالہ کے ملز م تیلگو دیشم پارٹی اور سابق چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کو بدعنوانی کے معاملے میں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ آج انہیں اینٹی کرپشن بیورو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس کے بعد وجئے واڑہ کی مقامی عدالت نے اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔ نائیڈو پر اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن گھوٹالہ کا الزام ہے۔سپریم کورٹ کے وکیل سدھارتھ لوتھرا اور وکلاء کا ایک گروپ آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے مقدمہ لڑ رہے تھے۔ جب نائیڈو کی عدالتی تحویل کا فیصلہ سنایا گیا تو ان کی پارٹی کے قائدین اور کارکنان وہاں موجود تھے۔چندرا بابو نائیڈو سے کنچن پلی میں موجود سی آئی ڈی کے خصوصی تفتیشی گروپ نے دفتر میں تقریباً 10 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ آندھرا پردیش پولیس نے نائیڈو کو اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اسکام میں کلیدی سازش کار بتایا۔ الزام ہے کہ نائیڈو کے گھوٹالے سے حکومت کو 300 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔چندرا بابو نائیڈو کو عدالتی تحویل میں بھیجنے کے حکم کے فوراً بعد آندھرا پردیش پولیس نے احتیاطی اقدام کے طور پر ریاست بھر میں ریلیوں اور جلسوں پر پابندی لگا دی ہے۔ پولیس نے ریاست بھر میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ دفعہ 144جس میں چار یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہے، تمام بلاکس میں نافذ رہے گی۔ یہ احکامات واضح طور پر اپوزیشن تلگو دیشم پارٹی کے کسی بھی احتجاج کو روکنے کے لیے نافذ کیے گئے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے