कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

چاپلو سی ۔ فریب کی مُسکراہٹ میں چھپا زہر ۔۔۔۔۔

از قلم — سیّد شفیق الرحمٰن 
9518734540
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف

کون نہیں چاہتا کے میں بہتر سے بہتر کیریئر اختیار کروں اس کی زندگی بھی اعلیٰ سے اعلیٰ ہو ہر کوئی چاہتا کے کے میری قابلیت اور وقت کی بڑی سے بڑی قیمت ملے دنیا میں ہر انسان کو زندگی ایک بار ملتی ہے اب یہ اس انسان کے اپنے اوپرمنحصر ہے کے وہ اپنی زندگی کو کامیاب بناتا ہے یاناکام ہر کوئی اپنی قابلیت کے ذریعہ کامیاب ہونا چاہتا ہے۔
لیکن – لیکن موجودہ دور میں لوگ چاپلوسی کواب ایک ہنرکی طرح سے پیش کرتے ہوئے اپنی جگہ بنارہے ہیں اس وجہہ سے ایک قابل انسان اپنے کیریئر کو غیر محفوظ سمجھ رہا ہے ۔
چاپلوسی ایک ایسی اخلاقی بیماری ہے جو فرد کی خودداری، سچائی اور دیانت داری کو کھوکھلا کر دیتی ہے۔ چاپلوس افراد دوسروں کو خوش کرنے اور اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لیے جھوٹی تعریف اور بے جا مدح سرائی کرتے ہیں۔ ان کا مقصد صرف اپنا فائدہ حاصل کرنا ہوتا ہے، چاہے اس کے لیے کسی کی عزت، حق یا سچائی کو قربان ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔
معاشرے میں چاپلوس افراد کا کردار بظاہر نرم مزاج اور خوش اخلاق دکھائی دیتا ہے، مگر درحقیقت وہ فریب اور منافقت کا دوسرا نام ہوتے ہیں۔ یہ لوگ حاکموں، افسران، یا اثر و رسوخ رکھنے والوں کے قریب ہو کر نہ صرف اپنی جگہ مضبوط کرتے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے مشکلات بھی پیدا کرتے ہیں۔ ان کی باتوں سے فیصلہ کرنے والے اکثر دھوکہ کھا جاتے ہیں، جس سے نااہل لوگ عہدے حاصل کر لیتے ہیں اور باصلاحیت افراد پیچھے رہ جاتے ہیں۔
چاپلوسی کےمعاشرتی نقصانات بے شمار ہیں۔ یہ معاشرتی انصاف، میرٹ اور سچائی کو تباہ کر دیتی ہے۔ چاپلوسی کی وجہ سے ادارے کمزور ہو جاتے ہیں، عدل و انصاف کا نظام متاثر ہوتا ہے اور ترقی کا پہیہ رک جاتا ہے۔ یہ رویہ افراد میں احساسِ کمتری، مایوسی اور بددلی کو جنم دیتا ہے۔
آخر میں کہا جا سکتا ہے کہ چاپلوسی ایک معاشرتی ناسور ہےجو فریب کی مسکراہٹ میں چھپا زہر ہے جس کا قلع قمع ضروری ہے۔ ہمیں ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے اور سچائی، دیانت داری اور خودداری جیسے اوصاف کو فروغ دینا چاہیے تاکہ ایک مثبت اور انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل پا سکے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے