कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

چار سالہ سیدہ ابیہہ فیضان دانش نے بنایا عالمی ریکارڈ

پربھنی:31؍اگست (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )شہر پربھنی کی ننھی بچی سیدہ ابیہہ نے محض چار سال کی عمر میں ایک انوکھا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنی زبان (Tongue) کو مسلسل 47 سیکنڈز تک سیدھا (Vertically) رکھ کر دنیا کو حیران کر دیا۔ یہ کارنامہ انٹرنیشنل بُک آف ریکارڈز (International Book of Records) میں باضابطہ طور پر درج کیا گیا ہے۔یہ ریکارڈ “سولو ایکٹیویٹی” (Solo Activity) کے زُمرے میں آتا ہے، جو ابیہہ نے 14 اگست 2025 کو مہاراشٹر کے شہر پربھنی میں قائم کیا۔ننھی بچی کی یہ کامیابی نہ صرف اس کے اہلِ خانہ کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پورے علاقے اور ملک کے بچوں کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے کہ لگن اور حوصلے سے کم عمری میں بھی بڑے کارنامے انجام دیے جا سکتے ہیں۔

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے