किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

چادر

تحریر: ایمن فردوس بنت عبدالقدیر

چادر ۔۔کمبل۔۔لحاف۔۔ رضائی۔۔شال۔۔ردا۔۔
ان سب کے ایک ہی معنی ہوتے ہیں۔ چادر کے معنی ہوتے اوڑھنے کے لیے استعمال ہونے والا لمبا چوڑا کپڑا ۔یہ مستطیلی شکل سی ہوتی ہے۔ موجود دور میں ہر چیز فیشن شو کے طور پر استعمال ہوتی ہے ان میں چادر بھی شامل ہے۔ خاص طور پر ضعیف حضرات اسے اپنے کاندھوں پر سجائے رکھتے ہیں۔ سردیوں کے موسم میں یہ سویٹر کا بہتر متبادل ہوتی ہے۔ چادر نرم ،گرم ،اور مختلف قسم کے رنگوں اور خوبصورت سے ڈیزائن کی ہوتی ہے۔ ہماری بہت سی ضعیف عورتیں یا کچھ جوان بھی برقعہ کی بجائے چادر اوڑھے ہوئے حجاب کرتیں ہیں۔چادر کو تحفہ کے طور پر بھی پیش کیا جاتا ہے۔
لوگ چادر کو بہت پسند کیا کرتے ہیں۔ اس کی پہنچ تو محاورے اور کہاوتیں تک ہے۔ جیسے چادر اتارنا،چادر چڑھانا،چادر اوڑھنا،چادر بچھانا،چادر پڑھنا، چادر ڈالنا وغیرہ۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جتنی چادر ہو اتنا ہی پاؤں پھیلاؤ۔۔
چادر اتنی مقبول ہوئی ہے کہ  اس کے لیے تو  اشعار بھی کہے گیے ہیں،
امیری شوق فرماتی ہی اونچے گھر بنانے کا
غریبی چار بانسوں پر ہی چادر ڈال دیتی ہے
۔۔۔
مفلس کے بدن کو بھی ہے چادر کی ضرورت
اب کھل کے مزاروں پر یہ اعلان کیا جائے
۔۔۔۔
میری چاہت نے تانی ہے تمہارے نام کی چادر
مگر تمہاری سوچوں پر ہے اک ابہام کی چادر
۔۔
چادروں کی زینت تو مزاروں اور قبروں پر بھی قائم ہے۔ اسکے ساتھ اسے شادی اور دیگر تقریبات میں بھی دیا جاتا ہے۔ یہ تو رسموں رواجوں میں بھی پیش پیش رہتی ہے ، درگاہوں اور عروس میں چادر کو  بہت مقبولیت حاصل ہے۔ مفلسوں اور غریبوں کے لیے بھی کہا جاتا ہے کہ وہ غریبی کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں۔ چادر کو پکڑ کر صوفیاء کرام، یا پیر صاحب سے بیت بھی کی جاتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں موجود چادر کے عاشق اپنے بچیوں کے نام ردا رکھتے ہیں۔ اس چادر کو کہانی نگاروں نے بھی پروان چڑھایا ان کی کہانی میں کوئی بچہ اسی چادر پر بیٹھ کر ہواؤں کی سیر کرتا ہے۔ دوران سفر یہ ہلکی پھلکی سی چادر بہت کار آمد ثابت ہوتی ہے اس چادر کو لیے بزرگ لڑکیوں کوحیا کی چادر اوڑھنے کی ترغیب دیا کرتے ہیں ۔چادروں پر نام لکھنے کا رواج بھی عام ہے۔  غریبوں اور مسکینوں کو موسم سرما میں چادر اپنی کمی کا بہت احساس دلاتی ہے ۔ یہی چادر اوڑھے چور با آسانی چوری کر لیتے ہیں اور اسی کے سبب کالے کام بھی ہوتے ہیں۔ اور اس چادر نے چوروں کو بہت مدد فراہم کی ہے۔ اس کے ساتھ بہت سے لوگ چادر  میں چھپ چھپ کر موبائیل فون بھی استعمال کیا کرتے ہیں۔ چھوٹے بچے چادروں کے گھر بنا کر کھیلتے ہیں۔ خوبصورت سی چادر اوڑھے ہوئے انسان کی خوبصورتی مزید چھلکتی ہے۔ اس کے ساتھ چا دروں کے قیمے بھی ہوتے ہیں اور وہ رہنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
بس یہی تھا چادر کا مختصر سا تعارف۔اس کے بعد چادر کے اس معمولی سے مضمون نے بھی اپنے اوپر چادر اوڑھ لی ہے!!!

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے