कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پی ایم شری ضلع پریشد ہائی اسکول دیلوب بزرگ میں یوم اساتذہ منایا گیا

دیلوب بزرگ:8 ستمبر(راست) پی ایم شری ضلع پریشد ہائی اسکول میں آج یومِ اساتذہ نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر طلبہ نے اپنے اساتذہ کو پھول دیکھ کر خراج تحسین و عقیدت پیش کی اور مختلف پروگراموں کے ذریعے اساتذہ کے تئیں اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔جماعت دہم ، نهم اور ہشتم کے طلبہ و طالبات نے اساتذہ کا کردار ادا کیا۔اسکول کی پیش درس سے اس سکول کی چھٹی تک تمام انتظامات سبھی طلبہ نے جوش و خروش سے انجام دیا روزآنہ کے معمولات کے طور پر طلبہ نے جماعت میں پریڈ لیے۔ آخر میں ایک چھوٹی سے تقریب منعقد کی گئی جس میں طلبہ کو اظہار خیال کا موقعہ دیا گیا۔ جن طلبہ وہ طالبات نے بطور اساتذہ و اسکول عملہ حصہ لیے تھے انہوں نے اپنے الفاظ میں اظہار خیال پیش کیا۔
استاد ہے زیورِ علم کا نگہبان
اس کے بغیر زندگی ہے ویران
اسکول کے صدر مدرس عالیجناب بڑی رام شندے صاحب نے صدارتی خطاب میں تمام طلبہ کی ہمت افزائی کی آخر میں اردو کے معلم عالیجناب محمد اعجاز صاحب نے اظہار تشکر سے پہلے ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ بعد میں اساتذہ کے تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ اور طلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے شعبے اردو کے معلمین عالیجناب عبدالروف صاحب عالیجناب محمد اعجاز صاحب عالیجناب نوید صاحب عالیجناب عبدالرزاق صاحب محترمہ کوثر صدیقی صاحبہ محترمہ صہبہ جمال صاحبہ محترمہ عظمی شاہین صاحبہ محترمہ شبانہ صاحبہ کے ساتھ جناب گنگا رام ہری ٹھومرے نے نمایاں کردار ادا کیا ۔
قضا کے موسم میں بھی بہار دیتے ہیں
اُستاد تربیت سے طلبہ کو نکھارنے دیتے ہیں

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے