कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول تیر میں یوم ریاضی کے موقع پر نمائش کا انعقاد

عثمان آباد :24؍دسمبر(راست)22 دسمبر، 2025 کو، پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول، تیر ضلع عثمان آباد میں بھارتی ریاضی داںسری نواسا رامانوجن کی یوم پیدائش کے موقع پر قومی یوم ریاضی منایا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کے ریاضی کے تصورات کو واضح کرنے کے لیے ریاضیاتی تعلیمی وسائل کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔نمائش کی افتتاحی تقریب میں تیر سنٹر کے معزز سینٹر ہیڈ مسٹر پڈول صاحب اور گرلز اسکول کے ہیڈماسٹر پاڈولے سر مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس نمائش میں طلباء نے ریاضی کے مختلف تصورات کو سمجھانے کے لیے اساتذہ کی رہنمائی میں مختلف وسائل تیار کیے اور ریاضی کے تصورات کو آسان طریقے سے پیش کیا۔ پی ایم شری اسکیم کے تحت طلباء نے ریاضی کے سرکل کے ذریعے اپنے تجربات پیش کئے۔ افتتاح کے بعد مہمانوں نے معائنہ کیا اور تمام طلباء کے تجربات کو سراہا اور رہنمائی کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد دی۔ اسکول کی ریاضی کی معلمہ محترمہ شیخ شبانہ عظیم الدین اور ثانوی ریاضی کے استاد مومن کلیم احمد سر کی مہمانوں کے ہاتھوں گل پوشی گئی۔ طلباء کے وسائل کا معائنہ کرتے ہوئے اول ، دوم اور سوم پوزیشن کا انتخاب نمائش میں تجربات کی ترتیب اور پیش کش کی جانچ پڑتال اور نشانات دینے کے بعد کیا گیا۔ ممتحن کی ذمہ داری ڈاکٹر شیخ مولا سر نے انجام دی۔ منتخب طلبہ کے انعامات یوم جمہوریہ کے پروگرام میں معززین کی موجودگی میں تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ پروگرام اسکول کے صدر مدرس جناب شاہ طیب علی سر کے کانسیپٹ اور رہنمائی میں منعقد ہوا۔ انھوں نے نمائش میں حصہ لینے والے تمام طلباء اور اساتذہ کو سراہتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی۔ پروگرام کا اختتام مہمانوں کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے