कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پی ایم شری ضلع پریشداردو اسکول تیر میں یومِ ترغیبِ مطالعہ منایا گیا

عثمان آباد:15؍اکتوبر(راست) آج مورخہ 15 اکتوبر 2025 کو ضلع عثمان آباد کے مشہور و معروف ادارے پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول تیر میں سابق صدر جمہوریہ و میزائل مین ڈاکٹر ابوالفاخر زین العابدین عبدالکلام صاحب کا یوم ولادت بطور یومِ ترغیب مطالعہ منایا گیا۔اس موقع پر تقریب کی صدارت ادارے کے روحِ رواں صدر مدرس جناب محترم شاہ طیب علی سر نے فرمائی۔اساتذہ کرام نے طلبہ عزیز کو ڈاکٹر عبدالکلام صاحب کی زندگی کے حالات و واقعات سے روشناس کرایا۔زندگی میں ایثار و قربانیاں اور محنت و مشقت کے ذریعے کس طرح اپنے عزم کو حاصل کیا جا سکتا ہے یہ بات اپنی تقاریر میں معلمین و معلمات نے پیش کیں۔بعد ازاں تمام اساتذہ و طلبہ عزیز نے کتب خانے سے کتابیں حاصل کر کے اپنا وقت مطالعے میں گزارا۔بچوں نے اس تقریب سے محظوظ ہوتے ہوئے بڑھ چڑھ کر مطالعے میں حصہ لیا۔اس طرح یوم ترغیب مطالعہ کی تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے