कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پیپل گاؤں کالے ،ضلع پریشد اردو مڈل اسکول میں سالانہ ثقافتی جلسہ

رنگا رنگ پروگراموں کی کی گئی دلکش پیشکش

ملکاپور:4/ فروری (محمد احسان سر ) مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں واقع ضلع پریشد اردو مڈل اسکول پِیپل گاٶں کالے میں بتاریخ 31 جنوری 2026 کو سالانہ ثقافتی پروگرام نہایت شاندار اور پروقار انداز میں منعقد ہوا۔ اسکول کے فعال صدر مدرس اقرار حسین آزاد سر کی قیادت اور رہنمائی میں کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔ اس تعلیمی و ثقافتی تقریب میں طلبہ و طالبات نے اپنی خداداد صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔ تقریب کا آغاز طالب علم کفایت اللہ کی پُراثر تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا اور طالبہ عفت جہاں نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی. تلاوت اور نعت سے پورا ماحول روحانی کیفیت سے معمور ہوگیا۔ نظامت کے فرائض افضل حسین سر نے نہایت خوش اسلوبی اور سلیقے کے ساتھ انجام دیںٔے۔ تکنیکی شعبے میں اعجاز اللہ خان سر نے ویڈیو گرافکس اور ویڈیو ایڈیٹنگ کی ذمہداری احسن طریقے سے نبھاںٔی، جبکہ گیتوں اور نغمات کی ترتیب و پیشکش توصیف خان سر کے زیرِ اہتمام رہی۔تقریب کی مجموعی نگرانی علیم اسماعیل سر، وسیم جیلانی سر اور افسر سر نے بخوبی انجام دی۔ سرفراز تنور سر نے نقد ملنے والے انعامات کو درج کیا۔ اس موقع پر بطورِ مہمان خاص سرپنچ اشوک واسودیو ڈھولے، بی ایس پٹیل کالج کے سیکریٹری اور کیندر پرمکھ ٹھومبرے سر اور گرام پنچایت کے معزز اراکین، اسکولی انتظامیہ کمیٹی کے صدر شیخ رفیق شیخ کریم اور تمام اراکین نے بھی موجود تھے۔ ریٹائرڈ استاد کریم خان سر اور مبین سر کی موجودگی نے تقریب کو علمی و تعلیمی وقار بخشا۔ معززین سرپرست حضرات اور خاص طور سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جو تعلیم کے تئیں بڑھتی ہوئی بیداری کا واضح ثبوت ہے۔ بچوں کے رنگا رنگ پروگراموں نے سامعین کو دیر تک اپنی جانب متوجہ رکھا اور حاضرین نے بچوں کی شاندار کارکردگی پر دل کھول کر داد دی۔ معزز مہمانوں اور سرپرستوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نقد انعامات سے نوازا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مدیحہ فاضلی بنت اقرار حسین آزاد نے لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے ضمن میں ”تنقید میرے خوابوں کو توڑ نہیں سکتی“ کے موضوع پر انگریزی اور اردو زبان میں پُراثر تقریر کرکے حاضرین کے دل موہ لیا۔ اسکول کے صدر مدرس اقرار حسین آزاد سر نے تمام مہمانوں، اساتذہ، سرپرستوں اور تعاون کرنے والے حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ یہ سالانہ ثقافتی اجتماع نہ صرف بچوں کی تعلیمی و ثقافتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوا بلکہ اسکول، اساتذہ اور عوام کے درمیان مضبوط ربط کا بھی مظہر بنا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے