किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پیپلس اردو پرائمری اسکول میں نئے تعلیمی سال کا پُرجوش آغاز

طلباء و طالبات کا درسی کتابیں اور گل پیش کر کے شاندار خیرمقدم

جالنہ:17؍جون (شریف خان)نئے تعلیمی سال 2025-26 کا آغاز حکومتِ مہاراشٹر کی جانب سے 16 جون 2025 بروز پیر عمل میں آیا۔ اسی مناسبت سے پیپلس اردو پرائمری اسکول، پینشن پورہ نیا جالنہ میں نئے اور سابق طلباء و طالبات کا نہایت پُرجوش اور خوشگوار انداز میں استقبال کیا گیا، جو نہ صرف بچوں کے لیے باعثِ مسرت تھا بلکہ اسکول کے تعلیمی ماحول کو تازگی بخشنے والا اقدام بھی ثابت ہوا۔اسکول انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی دن بچوں کو نہ صرف درسی کتابیں فراہم کی گئیں بلکہ ہر طالب علم کو گلِ تازہ کا تحفہ پیش کر کے ان کا والہانہ خیرمقدم کیا گیا۔ معصوم اور ننھے بچوں نے جب اپنے اساتذہ کے ہاتھوں سے کتابیں اور پھول وصول کیے، تو ان کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔ یہ ایک دلکش منظر تھا، جس نے تعلیم کے تئیں بچوں کے شوق و رغبت کو مزید بڑھا دیا۔اس پُر مسرت موقع پر اسکول کے صدر مدرس جناب شیخ منیر کے ساتھ ساتھ پٹھان شریف خان، سید شاکر، شیخ نصیر الدین اور نذیر احمد خان سمیت دیگر اساتذہ بھی موجود تھے، جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔مزید برآں، متعدد سرپرست حضرات نے بھی اپنے احباب کے ہمراہ اس پروگرام میں شرکت کی اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسکول کی اس خوش آئند روایت کو سراہا۔ والدین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ ایسا گرمجوش اور محبت بھرا سلوک واقعی قابلِ تقلید ہے، جس سے طلباء کی تعلیمی دلچسپی میں اضافہ ہوتا ہے۔اس موقع پر پٹھان شریف خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”تعلیم صرف کتابیں پڑھانے کا نام نہیں، بلکہ بچوں کے دل و دماغ میں علم کی محبت پیدا کرنا اصل مقصد ہے۔ ہمارا یہ قدم اسی سمت ایک چھوٹی سی کوشش ہے تاکہ طلباء خود کو اسکول کا حصہ محسوس کریں اور ایک بہتر تعلیمی سفر کا آغاز خوشی کے ساتھ کریں۔”

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے