कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پہلی روزہ کی سعادت ۔ ننھی روزہ دار لائبہ خانم یوسف خان کے اعزاز میں پُروقار تقریب

پربھنی:3؍مارچ ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) پربھنی شہر میں ایک نہایت پُرمسرت اور بابرکت موقع اُس وقت دیکھنے میں آیا جب فیض العلوم پرائمری اسکول ، رحمت نگر جماعت دوم کی ہونہار طالبہ لائبہ خانم یوسف خان نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ مکمل کیا۔ اس عظیم سعادت پر اہلِ خانہ کی جانب سے روزہ افطار اور طعام کی شاندار دعوت کا اہتمام کیا گیا، جو کہ شالیمار فنکشن ہال میں منعقد ہوئی۔تقریب کا ماحول نہایت روح پرور اور ایمان افروز تھا۔ ننھی لائبہ نے کم سنی کے باوجود صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا پہلا روزہ مکمل کیا، جو اس کے روشن مستقبل کی ایک خوبصورت شروعات ہے۔ حاضرینِ محفل نے اسے دعاؤں اور نیک تمناؤں سے نوازا اور اس کے جذبۂ ایمانی کو سراہا۔اس بابرکت تقریب میں محترم شعیب نعیم سر، مفتی سعید ندوی صاحب ،محمد اسرار خان نے خصوصی شرکت فرمائی ۔ اس موقع پر صدر مدرس محمد صفی اللہ خان صاحب نے ننھی روزہ دار کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور فرمایا کہ کم عمری میں عبادات کا اہتمام کرنا بڑی سعادت اور والدین کی بہترین تربیت کا مظہر ہے۔ انہوں نے لائبہ کے روشن مستقبل کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اسے دین و دنیا دونوں میں کامیابیاں عطا فرمائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے