किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پہلگام میں ۳۰۰ کلومیٹر اندر گھس کر قتلِ عام کرنے والے دہشت گرد محفوظ واپس کیسے چلے گئے؟، ہَرش وردھن سپکال کا سخت سوال

امِت شاہ نے ناندیڑ اور شنکر راو چوہان کی توہین کی تو اشوک چوہان خاموش کیوں رہے؟
ناندیڑ میں کانگریس کی ’جے جوان، جے کسان، جے ہند‘ ترنگا ریلی کو زبردست عوامی پذیرائی

ناندیڑ:28؍مئی ( نامہ نگار) مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہَرش وردھن سپکال نے آج ناندیڑ میں منعقدہ ایک عظیم الشان ترنگا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں دہشت گرد 300 کلومیٹر اندر گھس کر 26 معصوم شہریوں کا قتل کرکے واپس چلے گئے، یہ حکومت کی بدترین ناکامی ہے۔ اُن دہشت گردوں نے اتنے اندر تک رسائی کیسے حاصل کی اور وہ واپس کیسے چلے گئے؟ اس پر آج تک مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ سپکال نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ جب پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر کو حاصل کرنے کا سنہرا موقع تھا تو اچانک جنگ بندی کیوں کی گئی؟ کیا یہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا نتیجہ تھا؟ہَرش وردھن سپکال نے کہا کہ آج نکالی گئی ’جے جوان، جے کسان، جے ہند‘ ترنگا ریلی، آپریشن سندور میں شہید ہونے والے جوانوں، 1948 کی جنگ، بھارت-پاک، چین اور کارگل جنگوں کے شہداء اور پہلگام میں قتل کیے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سپاہی سرحد پر ملک کا دفاع کرتے ہیں اور ہمارے کسان زمین جوت کر عوام کو غذا مہیا کرتے ہیں، اُن کے تئیں شکرگزاری کا اظہار ہی اس ریلی کا مقصد ہے۔ریلی سے قبل کانگریس پارٹی دفتر نیا مونڈھا کے روبرو ایک بڑا جلسہ عام منعقد ہوا تھا۔ شئہ نشین پر ریاستی صدر ہر ش وردھن سپکاڑ کے علاوہ ریاستی نائب صدر و سابق ایم ایل سی موہن جوشی ، ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان ، لاتور کے رکن پارلیمنٹ شیواجی کڑگے، سابق ایم پی تکارام رینگے، ضلع صدر ہنمنت پاٹل بیٹ موگرے کر،شہر صدر عبدالستار،سابق ایم ایل اے مادھو رائو پاٹل جوڑ گائونکر، ریاستی سیکریٹری شیام درک، گھوڑجکر، شراون ریپن واڑ، مسعود احمد خان، پرفل ساونت، سابق ڈپٹی میئر آنند چوہان، شمیم عبداللہ، عبدالغفار،ستیش دیشمکھ، ایکناتھ مورے،یشپال بھنگے، سریش گائیکواڑ، وٹھل پائوڑے، مہیش دیشمکھ ، مہیلا ضلع صدر ڈاکٹر ریکھا چوہان، شہر مہیلا صدر ڈاکٹر کرونا جمداڑے، راجیش پائوڑے، رحیم احمد خان، عبدالعزیز قریشی، منا عباس حسین، پارٹی کے ترجمان منتجب الدین و دیگر شئہ نشین پر موجود تھے۔ اس ریلی میں سب سے پہلے شہر صدر عبدالستار نے خطاب کیا اور انہوں نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں گئے ہوئے اشوک چوہان پر شدید تنقید کی اور کہا کے بی جے پی کتنا بھی زور لگا لے مگر ناندیڑ میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کو ہی اقتدار حاصل ہوگا۔ رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان نے اپنے خطاب میں کہا کےک بی جے پی کے کچھ لیڈر ناندیڑ کی کانگریس کو کمزور بتانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ناندیڑ کی عوام نے ان کے دعوں کی پول کھول دی ہے۔ آج بھی ناندیڑ کی عوام کانگریس کے ساتھ ہے۔ خود اتنے بڑے لیڈر رہ کر انہیں ملک کے وزیر داخلہ کو ناندیڑ میں لانے کی نوبت آرہی ہے۔ مادھو رائو جوڑ گائونکر نے اپنے خطاب میں کہا کے بی جے پی والے کچھ سابق ارکان اسمبلی کے تعلق سے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ کانگریس کا کوئی بھی سابق ایم ایل اے بی جےپی میں شامل نہیں ہونے والا۔ میں کانگریس میں ہی ہوں اور آگے بھی کانگریس میں ہی رہوں گا۔ عوام کی زبردست تعداد نے ریلی میں شرکت کی، جو کانگریس کے لیے حوصلہ افزا رہی۔سپکال نے امِت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ مہاراشٹر دورے کے دوران وہ ناندیڑ بھی آئے، لیکن کسان قرض معافی، خواتین کو 2100 روپے دینے اور دو مفت سلنڈر جیسے انتخابی وعدوں پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ امریکہ کے دباؤ پر جنگ بندی کی وضاحت بھی نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور امِت شاہ کو کانگریس پر انگلی اٹھانے کا اخلاقی حق نہیں ہے۔ کانگریس نے ملک کو آزادی دلائی، اندرا گاندھی نے پاکستان کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کیا، لال بہادر شاستری نے ’جے جوان، جے کسان‘ کا نعرہ دیا اور گاندھی خاندان نے ملک کے لیے جانیں قربان کیں۔سپکال نے الزام لگایا کہ بی جے پی کا مسلم لیگ سے پرانا رشتہ رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شیاما پرساد مکھرجی، جو بی جے پی کے نظریاتی پیش رو تھے، محمد علی جناح کی پارٹی کے ساتھ بنگال میں حکومت کا حصہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریہ کس نے دیا، یہ پورا دیش جانتا ہے اور بی جے پی و آر ایس ایس کا آزادی کی تحریک سے کوئی واسطہ نہیں رہا۔ یہاں تک کہ آر ایس ایس دفاتر پر پچاس سال تک ترنگا تک نہیں لہرایا گیا۔ ایسے افراد کو قوم پرستی کا سبق پڑھانے کا کوئی حق نہیں۔سپکال نے خاص طور پر اس بات کا ذکر کیا کہ ناندیڑ میں منعقدہ بی جے پی کی ’شَںکھ ناد سبھا‘ میں امِت شاہ نے کانگریس حکومتوں پر تنقید کی، جو شَنکر راو چوہان اور ناندیڑ کے وقار کی توہین ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب امِت شاہ ناندیڑ اور چوہان خاندان پر حملہ کر رہے تھے، تو شَنکر راو چوہان کے صاحبزادے اشوک چوہان خاموش کیوں بیٹھے رہے؟ کانگریس میں ہوتے ہوئے اشوک چوہان کو ’مہاراشٹر کیسری‘ اور ان کے والد کو ’ہند کیسری‘ کہا جاتا تھا، لیکن آج ناندیڑ کا وہی وقار ماند پڑ گیا ہے۔سپکال نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو یہ بھی نہیں معلوم کہ ’شَںکھ‘ کب بجایا جاتا ہے، وہ آج ’شَںکھ ناد‘ کی بات کر رہے ہیں۔ ناندیڑ نے کبھی مہاراشٹر اور ملک کی قیادت کی تھی، لیکن آج یہاں کے لیڈر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جو افسوسناک ہے۔ ۔ اس ریلی میں پارٹی ورکرس کے ہمراہ پارٹی کے سابق کارپوریٹر سید شیر علی، سریش ہٹکر، حبیب باغبان، عبدالطیف، محمد ناصر، عبدالمختار بلو سیٹھ،بابو بھائی کھوکھے والے ، عبدالعلیم خان، عبدالفہیم، سید شعیب حسین، جاوید چائوش، جاوید جے ڈی، عبدالحفیظ باغبان، عبدالرحیم ، انیس سیٹھ ، دیپک حضوریا، شنکر شندے، اتول پیدے واڑ،ستیہ پال ساونت،شیخ مختار، منا کھوکھے والا، واجد انصاری، شیخ اظہر و دیگر کے علاوہ تعلقہ جات سے آئے ہوئے کانگریس پارٹی کے قائدین اور ورکرس ہزاروں کی تعداد میں موجودتھے۔ جلسہ کے بعد ریلی کا آغاز پارٹی دفتر سے ہوا اور یہ ریلی وی آئی پی روڈ ، آئی ٹی آئی ، شیواجی نگر ، کلا مندر، وزیر آباد چوک ہوتے ہوئے ضلع کلکٹر آفس پہنچی ۔ کانگریس کے اعلیٰ قائدین کے وفد نے کسانوں کے مسائل پر ایک میمورنڈم ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے کو پیش کیا۔ کانگریس پارٹی کی جئے جوان جئے کسان عنوان کے تحت نکالی گئی ترنگا ریلی میں انسانی سروں کا سمندر نظر آرہا تھا خاص بات یہ رہی کہ اس ریلی میں بڑی تعداد میں سابق فوجی شامل ہوئے تھے۔ ان سابق فوجیوں کا استقبال ریاستی صدر سپکاڑ اور ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان کی جانب سے کیا گیا۔ ریلی میں دیہی علاقوں سے کسان بڑی تعداد میں اپنے ٹریکٹر لے کر پہنچے تھے۔ آج کی کانگریس ریلی نے پھر ایک بار ثابت کیا کہ ناندیڑ شہر و ضلع میں کانگریس پارٹی سابق کی طرح مضبوط و مستحکم پوزیشن میں ہے۔ پارٹی کے قائدین اور ورکرس میں بھی بھر پور جوش نظر آیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے