कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف کنوٹ بند،جمعیت علماء ہند کی جانب سے ریلی

پہلگام دہشت گردانہ حملے سے اسلام کا کوئی تعلق نہیں :حاجی حبیب چوہان

 

کنوٹ:25؍اپریل (اکرم چوہان)کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی مذمّت اور اور حملے کے خلاف اپنے غم و غصّہ کے اظہار کے لیے آج مختلف سیاسی پارٹیوں ،مُختلف تنظیموں کی جانب سے کنوٹ بند منایا گیا،جمعیت علماء ہند کی جانب سے اس حملے کی مذمت میں بعد نمازِ جمعہ ایک خاموش ریالی کا انعقاد کیا گیا تھا۔یہ ریلی جامع مسجد سے کلکٹر آفس تک تھی،کلکٹر آفس کے معرفت ہندستان کے صدر جمہوریہ کو ایک میمورینڈم بھیجا گیا جس میں اس حملے میں ملوث دہشت گرد خاطیوں کو سخت سے سخت سزا کی مانگ کی گئی،اس موقع پر کنوٹ کے سینئر مُسلم قائد حاجی حبیب چوہان نے کہا کہ پہلگام میں ہوا دہشت گردانہ حملے کا اسلام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے،اسلام صرف محبت کا درس دیتا ہے،کچھ لوگوں نے صرف نام رکھ کر اسلام کو بدنام کیا ہے،بعد از اس حملے کی مذمت میں سیاسی قائدین نے میڈیا کے ذریعے اپنے اپنے غم غصے کا اظہار کیا۔اس موقع پر مفتی ساجد صاحب،سعادت مولانا،حاجی حبیب چوہان،ساجد خان،گبّر قاضی ،رشید قریشی،سبحان سر ،صحافی اکرم چوہان وغیرہ حاضر تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے