कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پہلا قدم: "پرائمری تعلیم کی ترقی میں کے جی کلاس کی اہمیت”

از قلم: منور فاطمہ مسعود خان
صدر معلمہ : اقراء اردو پرائمری اسکول پربھنی
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی
9960451708

چھوٹے ہاتھوں میں ہے مستقبل کی روشنی
کے جی کلاس بکھرتی ہے نئی خوشبو نئی روشنی
کے جی کلاس: ابتدائی تعلیم کی بنیاد:
کے جی( Kindergarten )کلاس بچوں کی تعلیم کا ایک ابتدائی مرحلہ ہے جو عموما تین سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔
ایل کے جی (LKG)اور یو کے جی(UKG )دونوں بچوں کی ابتدائی تعلیم کے درجات ہیں ۔
*ایل کے جی(Iower Kindergarten) یہ عموما تین سے چار سال کی عمر کے بچوں کے لیے ہوتا ہے اس مرحلے میں بچوں کو بنیادی مہارتیں جیسے رنگ شکلیں اور ابتدائی نمبر سکھائے جاتے ہیں۔
*یو کے جی (Upper Kindergarten )یہ چار سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کے لیے ہوتا ہے اس میں بچوں کو مزید ترقی یافتہ مہارتیں سکھائی جاتی ہیں جیسے ابتدائی پڑھائی لکھائی اور سوشل مہارتیں۔دونوں درجات بچوں کی بنیادی تعلیم کے لیے اہم ہیں اور دونوں بچوں کی تعلیمی ترقی میں مدد دیتے ہیں۔
پہلا قدم :”تعلیمی سفر کا آغاز”:
پہلا سبق ہے علم کا اس کو دل سے سمجھیں گے
اڑان بھرنے کا وقت ہے خوابوں کو حقیقت بنائیں گے
تعلیم کا سفر عموما گھر سے شروع ہوتا ہے جہاں والدین اور فیملی بچوں کو ابتدائی معلومات اور مہارتیں سکھاتے ہیں پھر کے جی پری اسکول میں داخلہ لے کر بچے رسمی تعلیم کی طرف بڑھتے ہیں۔ پرائمری تعلیم کا آغاز ہمیشہ کے جی کلاس سے ہوتا ہے جو بچوں کی ابتدائی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اس مرحلے میں بچے نہ صرف تعلیمی بنیادیں حاصل کرتے ہیں بلکہ ذہنی، جذباتی اور جسمانی ترقی بھی کرتے ہیں جو پرائمری جماعت کی طرف پہلا قدم ہے اس مرحلے پر بچوں کی نشوو نما کا عمل ایک خاص اہمیت رکھتا ہے ۔کے جی میں داخلہ لیتے وقت بچے صرف تعلیمی مواد کو نہیں سیکھتے بلکہ انہیں سماجی،ذہنی، جذباتی اور جسمانی ترقی کے مواقع بھی ملتے ہیں۔
سیکھنے کا پہلا تجربہ :-کے جی کلاس میں داخلہ لیتے ہی بچے ایک نئے ماحول کا سامنا کرتے ہیں یہ ان کا پہلا تجربہ ہوتا ہے جب وہ گھر سے باہر دوسری دنیا میں سیکھتے ہیں اس دوران بچے نئے دوست بناتے ہیں جو ان کی سوشل مہارتوں کو فروخت دیتے ہیں.
‌ کھیل کی بنیاد پر سیکھنا:-
Learning Based on the game
کے جی کلاس میں سیکھنے کا عمل عموما کھیل کے ذریعے ہوتا ہے کھیل کے ذریعے بچوں کی سیکھنے کی رفتار بڑھائی جاتی ہیں ۔
تفریحی سرگرمیاں:-
Recreational Activities
بچوں کے لیے مختلف سرگرمیاں جیسےگیت گانے کہانیاں سنانا فنونِ لطیفہ شامل کی جاتی ہیں ۔میوزک ایکشن سونگ اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں ۔
کہانیاں اور گیت:
Stories and songs:-
کہانیوں اور گیتوں کا استعمال بچوں کی تخلیقی سوچ کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتا ہیں.
بصری اور سمی وسائل:-
Visual and sim resources
تعلیم میں بصری ( تصاویر ویڈیوز) اور سمی (گانے کہانیاں) وسائل کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ بچوں کی دلچسپی بڑے.
مشاغل اور فنون لطیفہ:-
Consciousness and Arts
تخلیقی سرگرمیاں جیسے پینٹنگ کرافٹ اور موسیقی بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں.
رہنمائی اور حوصلہ افزائی:-
Guidance and Motivation
اساتذہ بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہیں جس سے ان میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہیں۔
سیکھنے کے وسائلLearning Resource
کتابیںBooks:- تصویری کتابیں اور کہانیاں بچوں کی زبانی مہارتوں اور تخیل کو بڑھاتی ہیں ۔
تعلیمی کھلونے :-
Educational Toys
مختلف تعلیمی کھلونے جیسے بلاکس پہیلیاں اور کارڈ بچوں کی مہارتوں کی ترقی میں مددگار ہوتے ہیں۔
تعلیمی ویڈیوزEducational Videos:- تعلیمی ویڈیوز اور گانے گیت بچوں کے سیکھنے کے تجربات کو مزید دلچسپ بناتے ہیں۔
کے جی کلاس کے مقاصد :-
زبان کی ترقی
Language development:-
بچوں کو نئے الفاظ سیکھنے اور جملے بنانے کی مشق کروائی جاتی ہیں.
تعلیمی دلچسپیEducational Interest:-کے جی کلاس میں کھیل کے ذریعے سیکھنے کی ٹیکنیکیں استعمال کی جاتی ہیں جو بچوں کی تعلیم میں دلچسپی پیدا کرتی ہیں یہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی بڑھا دیتی ہیں.
بنیادی ریاضی:-Basic Math ابتدائی ریاضی کی مہارتیں جیسے گنتی رنگوں اور شکلوں کی پہچان سکھائی جاتی ہیں ۔
جذباتی اور ذہنی ترقی:
Emotional and Mental growth
کے جی کلاس میں بچے مختلف جذبات کا سامنا کرتے ہیں جیسے کہ خوشی غصہ خوف اور پریشانی انہیں یہ سکھایا جاتا ہیں کہ ان جذبات کو صحیح طریقے سے ظاہر کیسے کیا جائے اور ان پر کیسے قابو پایا جائے جس کی وجہ سے بچوں کو جذباتی ذہانت اور ذہنی سکون ملتا ہیں جو کہ ان کی تعلیمی کارکردگی پر مثبت اثر ڈالتا ہیں۔
پڑھائی اور لکھائیRead and Write:- الفاظ کی شناخت بنیادی حرف اور نمبر سیکھنا ۔
پہلی جماعت کی تیاری :-
پہلا قدم جو اٹھایا منزل قریب ہے اب
حوصلے سے چلیں گے ہم کوئی راستہ نہیں مشکل
کے جی کلاس بچوں کو پہلی جماعت کے لیے تیار کرتی ہیں اس مرحلے میں سیکھنے کی عادت بنیادی مہارتیں اور اعتماد حاصل ہوتا ہیں جو بچوں کو اگلے مراحل میں کامیابی کے لیے تیار کرتا ہیں ۔
کے جی کلاس بچوں کو ابتدائی تعلیمی مہا رتیں سکھانے کا مواقع فراہم کرتی ہیں جیسے کہ حروف تہجی اعداد رنگ اور اشیاء کی شناخت اس ابتدائی تعلیم سے بچوں کی علمی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں اور وہ ابتدائی زبان سیکھنے میں مدد حاصل کرتے ہیں کے جی کلاس بچوں کی ابتدائی تعلیمی ترقی کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے اس کلاس میں بچوں کو ابتدائی حساب سکھایا جاتا ہے یہ ابتدائی تعلیم بچوں کو تعلیمی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار کرتی ہیں۔کے جی کلاس کا مقصد بچوں کی جامع نشوونما تعلیم کی بنیاد کی تشکیل اور انہیں سماجی اور جذباتی مہارتیں فراہم کرنا ہیں ۔والدین اور اساتذہ دونوں کا اس مرحلے میں اہم کردار ہوتا ہیں ۔جو بچوں کی ترقی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔یہ مرحلہ مستقبل کی تعلیم کے لیے نہایت ہی اہم ثابت ہوتا ہے۔سب سے اہم اور بنیادی وجہ بچوں کی تعداد جس اسکول میں کے جی کلاس ہوتی ہے وہاں ایڈمیشن کی پریشانی نہیں ہوتی پہلی جماعت میں کے جی ہونے کی وجہ سے ڈائریکٹ ایڈمشن مل جاتے ہیں جس سے ٹیچرس کو نیو ایڈمیشن ڈھونڈنے میں زیادہ پریشان نہیں ہوتی ہیں اس لیے پرائمری تعلیم کی ترقی میں کے جی کلاس بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہیں ۔
بچپن کی معصومیت علم کی شمع جلائے
پہلا قدم اٹھاتے ہی نئے راستے دکھائے

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے