कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پھلمبری میں تعلقہ سطح پر دو روزہ اُردو مطالعہ ترغیبی پروگرام 2.0 کا انعقاد

پھلمبری:17؍دسمبر (سیّد عبدالقدوس علی)را اور ڈائیٹ (RAA اور DIET) کی سرپرستی میں پھلمبری میں تعلقے سطح پر دو روزہ اُردو مطالعہ ترغیبی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ پروگرام کی شروعات درشہوار باجی معلمہ ضلع پریشد ہائی اسکول پھلمبری کی تلاوت قرآن سے ہوئی ۔ آئے ہوئے تمام پھلمبری تعلقے کے اساتذہ کا استقبال انتظامیہ کی طرف سے کیا گیا۔ سیّد مشتاق سر اور درشہوار باجی کی نگرانی میں دو روزہ اُردو مطالعہ ترغیبی پروگرام 2.0 میں پہلے دن طلباء و طالبات کو مطالعے کی طرف کس طرح راغب اور شوق پیدا کرے اساتذہ کی اور والدین کی ذمہ داری پر بحث و مباحثہ تنقید اور کیا لائحہ عمل کیا جائے اس پر بہترین انداز میں سرگرمی لی گئی ۔ جس میں پٹھان ماجد خان سر، شیخ عمران سر، عبدالقدوس سر، بی بی اسماء ، رضیہ خانم ، امیرالنسا بانو ، بشریٰ نازنین ، عائشہ بیگم ، شیرین صدف ، خان کوثر بیگم ، خان نسرین بیگم ، خدیجہ یاسمین ، پی اے خان ، مسرت فردوس معلمات حاضر تھیں۔ آخر میں کون بنےگا انعام یافتہ میں سوال جواب کی سرگرمی میں عبدالقدوس سر نے سلور اورگولڈن کارڈ حاصل کیا اور اسی طرح بی بی اسماء نے ڈائمنڈ کارڈ حاصل کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام کا اختتام سیّد مشتاق سر کے شکریہ پر عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے