कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پڑھائی کے لیے شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک ٹی وی اور موبائل بند کرنے کی مہم کو قبول کرنے والی سرپرست ماؤں کو ہزاروں روپے کی کتابیں بطور تحفہ

ملت کیمپس آکولہ میں ملی جلسہ والدین کو زبردست پذیرائی

اکولہ:25؍دسمبر (نامہ نگار) ملت سوسائٹی اپنے متنوع اقدامات کی وجہ سے ضلع بھر میں مشہور ہے۔ یہ تعلیمی، سماجی، ثقافتی، سائنسی، نظریاتی، فکری و مسابقتی امتحانات، اور مختلف حکومتی احکامات کی مکمل تعمیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ایسی ہی ایک پہل جلسہ والدین کی ہے، جو کہ ضلع سانگلی کے ایک گاؤں اگران دھولگاؤں کے پیٹر ن (طریقے) سے ترغیب لے کر انجام دی گئی۔جس میں پڑھائی کے لیے شام 7:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک موبائل فون اور ٹیلی ویژن بند کر کے صرف پڑھائی پر توجہ مرکوز کی گئی ۔جس میں ملت اسکول کے طلباء بالخصوص ان کے والدین کا نمایاں تعاون حاصل ہوا۔ اس لیے ایسی ماؤں کی تعظیم و تکریم کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے، یہ اظہار تشکر ملت سوسائٹی کے سی ای او سرفراز نواز خان نے ملت تعلیمی کیمپس حاجی نگر، اکوٹ فائل میں منعقدہ جلسہ والدین میں اپنے تعارفی خطاب میں کہی۔ اس موقع پرآکولہ ضلع پریشد سیکنڈری ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سبھاش بھالے راؤ کی صدارت میں منعقدہ اس پروگرام میں سابق پولس افسر سید متین، سابق پروفیسر اعجاز خان، حاجی سید یونس، ایڈوکیٹ ربیع احمد خان، پرنسپل مبین الرحمان، صدر معلمہ کوثر جہاں، یاسمین بانو، اشتیاق حسین محمد افسر، فاطمہ انجم، ریحانہ بی، شاہینہ تبسم، نورجہاں پروین، نعمت علی، سید سہیل علی، اور دیگر معززان شہر موجود تھے۔ جلسے کا آغاز گیارہویں جماعت کی طالبہ ناصرہ فاطمہ کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ اسکے کے بعد ملت ادارے کے ڈائرکٹر ایڈوکیٹ ربیع احمد خان سرفراز خان نے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سبھاش بھالے راؤ کو شال اور پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے استقبال کیا ۔ کوثر جہاں نے جلسہ والدین کے انعقاد کے مقصد پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد تمام حاضرین طلباء کے والدین کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ اور کلاس ٹیچرز کی جانب سے انہیں ہزاروں روپے کی کتابیں بطور تحفہ عطا کی گئی۔ اپنے صدارتی خطاب میں سبھاش بھالے راؤ نے ملت کے اس منفرد اقدام کی ستائش کی اور اسے ایک تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ مستقبل میں تمام اداروں کے سربراہان اس کی تقلید کریں۔۔ پروگرام کی نظامت سپروائزر اشتیاق حسین نے اور اظہارِ تشکر پرنسپل مبین الرحمان نے ادا کیا۔ جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے معلم محمد افسر، سید سہیل علی، فیاض انعامدار، نعمان عابد، انیک ارشد، رضوان خان، شیخ ندیم، محمد عابد، تنویر احمد خان، واسق احمد خان، محمد شکیل، ارفع مشکت، شکیلہ بیگم، کلپنا ساہو، وندنا لونکر، شعیبہ نور، نزہت کوثر، کوثر امتیاز خان، نیلوفر مہرین، اسماء پروین، افروزہ بانو، محمد مجیب، انور بیگ، عبدالمتین، محمد اویس، خورشید علی، محمد علی، ناہید ناز، فرحت ترنم، فرحت انجم، مہناز علی، صائمہ ثروت، نیلوفر صائمہ، سعدیہ انعامدار، شمیم ​​اختر، عطیہ پروین، سلمیٰ بانو، محمد فیاض،اظہار احمد،عبدل رازق،وسیم احمد خان،۔ اکرام الدین عبدالرشید، عبدالشہاب، محمد ثاقب، صوفی خان، آصف خان، عبدالغفار، ایاز خان، قاضی اظہر مصیب جواد اور دیگر اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ نے کوششیں کیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے