कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پٹھان شریف خان کو مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے مثالی ٹیچر ایوارڈ

ممبئی:3؍اکتوبر (نامہ نگار ):پیپلس اردو پرائمری اسکول، پینش پورہ جالنہ کے اسسٹنٹ ٹیچر پٹھان شریف خان کو مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے سال 2021ء کا مثالی معلم ایوارڈ دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اکادمی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں سال 2021ء، 2022ء اور 2023ء کے ایوارڈ یافتگان کی فہرست شائع کی گئی ہے، جن میں پٹھان شریف خان کا نام بھی شامل ہے۔ اس سے قبل بھی انہیں کئی اداروں کی جانب سے مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔پٹھان شریف خان نہ صرف تدریسی خدمات میں نمایاں مقام رکھتے ہیں بلکہ صحافت کے میدان میں بھی سرگرم ہیں۔ وہ مختلف اردو اخبارات میں مضامین تحریر کرتے ہیں، اساتذہ کے ورکشاپس میں بطور صاحبِ وسائل خدمات انجام دے چکے ہیں اور طلبہ و طالبات کی تعلیمی ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔اس موقع پر دوست و احباب نے پٹھان شریف خان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وہ ایک متحرک اور فعال ٹیچر ہیں جو مختلف تعلیمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے