किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پٹھان اینڈ اسوسی ایٹس اور سرویس زون ملٹی سرویس کا افتتاح

ناندیڑ: 25؍ دسمبر ( نمائندہ اعتبار) دیگلور ناکہ علاقہ میں عبدالجبار چاول والا کامپلیکس میں پٹھان اینڈ اسوسی ایٹس اور سرویس زون ملٹی سرویس کا افتتاح مفتی اوّل مراٹھواڑہ حضرت مولانا مفتی خلیل الرحمن صاحب قاسمی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معززین شہر بھی موجود تھے۔ تمام معزز مہمانوں کا استقبال پٹھان اینڈ اسوسی ایٹس کے پروپرائٹر پٹھان شہباز خان اور سرویس زون ملٹی سرویس کے پروپرائٹرز سید محمد و انجینئر سید عثمان اور اُن کے والد سید اطہرصاحب نے کیا۔ پٹھان اینڈ اسوسی ایٹس پر انکم ٹیکس، جی ایس ٹی آڈٹ، ٹیکس آڈٹ، ایم ایس ایم ای رجسٹریشن، اکاؤنٹینسی، شاپ ایکٹ لائسنس، پین کارڈ و ٹین کارڈ، امپورٹ ایکسپورٹ کوڈ، ٹی ڈی ایس و ٹی سی ایس، پی ٹی ای سی و پی ٹی آر سی، پی ایف و ای ایس آئی سی اور ٹیکسیشن سے متعلق سرویسس دستیاب رہیں گی۔ جبکہ سرویس زون ملٹی سرویس پر الیکشن کارڈ، لائٹ بل، برتھ سرٹیفکیٹ، ڈرائیور لائسنس کے علاوہ بلڈنگ پرمیشن، گنٹھے واری، ٹاؤن پلاننگ، اسٹیمیٹ و ویلیویشن، فاؤنڈیشن مارک آؤٹ، انٹیریئر ڈیزائننگ، 2D & 3D وغیرہ سے متعلق سہولیات دستیاب ہیں۔ اسی طرح تمام طرح کے آن لائن فارم بھرنے کی بھی سہولت رکھی گئی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے