कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پٹنہ میں مسلم خاتون ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی: وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے ہاتھوں حجاب ہٹانے کا نفرت انگیز اور سنگین واقعہ

از:محمد رضوان الدین حسینی

پٹنہ میں پیش آنے والا حالیہ واقعہ، جس میں ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور ایک سرکاری پروگرام کے دوران وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے خود ان کا حجاب ہٹایا، نہایت افسوسناک، شرمناک اور قابلِ مذمت ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف ایک خاتون کے ذاتی وقار اور مذہبی آزادی پر حملہ ہے بلکہ ہندوستان کے آئینی اصولوں، سیکولر اقدار اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سرکاری تقریب کے دوران مسلم خاتون ڈاکٹر اپنے مذہبی تشخص کے ساتھ موجود تھیں۔ ایسے میں نتیش کمار کی جانب سے خود حجاب ہٹانا کسی بھی طور پر معمولی یا لاعلمی میں کیا گیا عمل نہیں کہا جا سکتا۔ ایک آئینی عہدے پر فائز شخص سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ تمام مذاہب کے جذبات اور آئینی حدود کا احترام کرے، مگر اس عمل نے ان توقعات کو بری طرح مجروح کیا ہے۔
حجاب یا نقاب کسی مسلم خاتون کے لیے محض کپڑا نہیں بلکہ اس کی مذہبی شناخت، ذاتی آزادی اور روحانی وابستگی کی علامت ہے۔ اسے کسی بھی صورت، بالخصوص عوامی اسٹیج پر، زبردستی ہٹانا ایک واضح مذہبی جبر اور نفرت انگیز رویہ ہے۔ یہ عمل خواتین کے احترام کے دعوؤں کی بھی نفی کرتا ہے، جو اکثر سیاسی نعروں تک محدود رہ جاتے ہیں۔
یہ واقعہ اس بات کی بین دلیل ہے کہ بہار کی موجودہ قیادت اب سیکولر اقدار سے دور ہوتی جا رہی ہے اور مسلم مخالف ذہنیت یا دباؤ کے زیرِ اثر ایسے اقدامات سامنے آ رہے ہیں جو اقلیتوں کے عدم تحفظ کو مزید فزوں ترکرتےہیں ہیں۔ جب خود وزیرِ اعلیٰ اس نوعیت کا عمل کریں تو نچلی سطح پر تعصب اور بدسلوکی کو گویا غیر اعلانیہ جواز مل جاتا ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ اس واقعے پر محض خاموشی یا تاویلوں کے بجائے کھلی معافی، ذمہ داری کا اعتراف اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے واضح لائحۂ عمل پیش کیا جائے۔ ساتھ ہی انسانی حقوق کے اداروں، سول سوسائٹی اور باشعور عوام کو چاہیے کہ وہ اس واقعے کے خلاف مضبوط آواز اٹھائیں، تاکہ مذہبی آزادی اور خواتین کے وقار کو پامال کرنے کا یہ سلسلہ یہیں رک سکے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے