किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پنڈت دین دیال اُپادھیائے روزگار میلہ۔ بےروزگار اُمیدواروں کو روزگار کا موقع

ناندیڑ:19 جون(نمائندہ اعتبار) ضلع کے بےروزگار اُمیدواروں کو روزگار اور خود روزگاری کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے پنڈٹ دین دیال اُپادھیائے روزگار میلہ جمعہ 27 جون کو ناندیڑ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ میلہ ضلع اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سینٹر اور شری گرو گووند سنگھ جی سرکاری انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ناندیڑ کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔یہ میلہ صبح 10 بجے سے شری گرو گووند سنگھ جی سرکاری انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، مہاتما پھولے مجسمہ کے قریب، ناندیڑ میں منعقد ہوگا۔اس روزگار اور خود روزگار میلہ میں معروف صنعت کار، خود روزگار فراہم کرنے والے مختلف کارپوریشنز اور دیگر اداروں کی جانب سے انٹرویوز لیے جائیں گے۔ ضلع کے بےروزگار اُمیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 27 جون کو صبح 10 بجے مذکورہ مقام پر حاضر ہوکر اس موقع سے فائدہ اُٹھائیں۔ یہ اپیل ڈاکٹر ر۔ م۔ کولہے، اسسٹنٹ کمشنر، ضلع اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سینٹر نے کی ہے۔مزید معلومات کے لیے درج ذیل ذرائع سے رابطہ کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر، ضلع اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سینٹر، آنند نگر روڈ، بابا نگر، ناندیڑ۔
ای میل: nandedrojgar01@gmail.com
فون: 02462-251674
موبائل: یوگیش یڈپلوار 9860725448

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے