कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پندرہ سو سالہ عید میلاالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر دوسرے سیرتِ سرورِ کونین کوئز مقابلوں کا کامیاب انعقاد

بلڈھانہ: 2 اکتوبر (نمائندہ): تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ ضلع بلڈھانہ کی جانب سے اسکول، تعلقہ اور ضلع کے بشمول تین مرحلوں میں منعقد کیے گئے دوسرے سیرتِ سرورِ کونین کوئز مقابلے عقیدت و احترام اور تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے جس میں تعلقہ سطح پر مقام پانے والے تمام تعلقوں کے طلبہ کو ترغیبی انعامات کے ساتھ ساتھ تین زمروں میں ضلع میں مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو شاندار انعامات سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سالِ گزشتہ کی طرح امسال بھی تحفظ ناموس رسالت بورڈ بلڈھانہ کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول شریف میں میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ضمن میں بلڈھانہ ضلع کے تمام تیرہ تعلقوں کے طلبہ کے لیے اُردو اور ہندی زبانوں میں تین مرحلوں کے تحت سیرتِ سرورِ کونین کوئز کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ امتحان کے نصاب کے طور پر مفتی تصدق حسین صاحب کا مرتب کردہ سیرتِ پاک پر مشتمل ایک آسان اور مختصر کتابچہ طلبہ کو دستیاب کرایا گیا۔ پہلے مرحلے کے مقابلے اسکولوں کی سطح پر منعقد ہوئے۔ ہر اسکول میں اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو تعلقہ سطح کے مقابلے میں شریک کرایا گیا۔ دوسرے مرحلے میں تعلقہ سطح پر اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے بلڈھانہ ضلع کے تیرہ تعلقوں سے ۱۴۲ طلبہ کو تیسرے اور فائنل راؤنڈ میں شرکت کا موقع ملا۔ فائنل مقابلے گزشتہ روز چکھلی کے نگر پریشد اُردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں منعقد ہوئے۔ نتائج کے بعد درگاہ حضرت خیر الدین شاہ بابا کے کانفرنس ہال میں ایک پرشکوہ جلسۂ تقسیمِ انعامات کا انعقاد عمل میں آیا۔ مفتی تصدق حسین صاحب نے سیرتِ پاک کے مطالعہ کی ضرورت اور اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ پر عمل کرکے ہی ہم دنیوی فلاح اور اخروی نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ جلسے میں بلڈھانہ ضلع کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے کئی علمائے کرام نے شرکت کرتے ہوئے جلسے کو رونق بخشی۔ اس جلسے میں بلڈھانہ ضلع کے تیرہ تعلقوں میں اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے تمام ۱۴۲ طلبہ کی گل پوشی کرکے اور انھیں سرٹیفکیٹ، مومنٹو، سیرت مصطفٰی کوئز نامی کتاب اور نقد انعام دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔
تیسرے اور فائنل مرحلے میں گروپ الف (جماعت اول تا ہشتم) میں آمنہ فاطمہ انیس شیخ (ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی مدرسہ، دیول گاؤں مہی، تعلقہ دیول گاؤں راجا) نے ضلع میں پہلا مقام حاصل کیا جبکہ شبنم بانو محمد یوسف (اردو گرلس ہائی اسکول، ملکہ پور تعلقہ ملکہ پور) نے دوم اور عشبہ ثمین سید راحت علی (ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی مدرسہ برائے طالبات، دیول گھاٹ، تعلقہ بلڈھانہ) نے سوم مقام حاصل کیا۔ اسی گروپ سے سحر انجم محمد شریف (مجیدیہ اردو ہائی اسکول چاندور بسوا، تعلقہ ناندورہ) کو ترغیبی انعام دیا گیا۔
گروپ ب (جماعت نہم تا دوازدہم) میں جویریہ نور محمد رضوان (اردو گرلز ہائی اسکول ملکہ پور، تعلقہ ملکہ پور) نے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ مدیحہ فردوس یونس خان (مولانا آزاد اردو جونیئر کالج سند کھیڑ راجا، تعلقہ سندکھیڑ راجا) نے دوم اور شیخ ذکوان شیخ مقصود (آمنہ عزیز اردو ہائی اسکول، دیول گاؤں راجا، تعلقہ دیول گاؤں راجا) نے سوم مقام حاصل کیا۔
گروپ ج (ہائر ایجوکیشن) میں آمنہ فردوس سید منیر الدین (جامعہ ہمدرد یونیورسٹی دہلی، ساکن تعلقہ جلگاؤں جامود) نے اول مقام حاصل کیا۔ صالحہ فاطمہ ضمیر شیخ (ایس این ڈی ٹی ویمنز یونیورسٹی ممبئی، ساکن دیولگاؤں مہی، تعلقہ دیول گاؤں راجا) نے دوم مقام حاصل کیا۔ آمنہ شینم محمد سلیم (جوتی با پھلے اردو ڈی ایل ایڈ کالج چکھلی، تعلقہ چکھلی) نے سوم مقام حاصل کیا۔
گروپ الف اور گروپ ب سے پہلا مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو فی کس مبلغ اکیس ہزار روپیے، توصیف نامہ اور مومنٹو سے نوازا گیا۔ دوسرا مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو توصیف نامہ اور مومنٹو کے ساتھ فی کس پندرہ ہزار روپے جبکہ سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو توصیف نامہ اور مومنٹو کے ساتھ فی کس گیارہ ہزار روپیے انعام میں دیے گئے۔ گروپ ج کے اول ، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو بالترتیب گیارہ ہزار، سات ہزار اور پانچ ہزار روپے انعام میں دیے گئے۔ جلسۂ تقسیمِ انعامات تحفظ ناموس رسالت بورڈ ، بلڈھانہ کے صدر جناب سید عبدالماجد صاحب کی صدارت میں ہوا جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر مفتی تصدق حسین صاحب تشریف فرما تھے جن کی رہنمائی و سربراہی میں تینوں مرحلوں کے امتحانات لیے گئے۔ حافظ و قاری مولانا انتصام حسین صاحب، مہتمم جامعہ فیضان اولیاء ناندورہ نے تینوں مرحلوں کے امتحانات میں ناظم امتحان کے فرائض انجام دیے۔ سیرتِ سرورِ کونین کوئز مقابلوں کے کامیاب انعقاد میں تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ کے تمام ذمہ داران و کارکنان، ضلع کے تمام تعلقوں کے اسکولوں کے صدر مدرسین و اساتذہ اور تمام مخیر حضرات کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے