किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پندت دین دیال اپادھیائے روزگار میلہ 22 جولائی کو منعقد ہوگا

ناندیڑ:17 ؍جولائی(نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے ضلع اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سینٹر اور یشونت کالج ناندیڑ کے اشتراک سے پندت دین دیال اپادھیائے روزگار میلہ کا انعقاد منگل 22 جولائی 2025 ءکو صبح 10 بجے یشونت کالج، ناندیڑ میں کیا جا رہا ہے۔اس روزگار میلے میں مشہور صنعت کاروں اور دیگر اداروں کی جانب سے انٹرویوز لیے جائیں گے۔ ناندیڑ ضلع کے تمام بے روزگار اُمیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 22 جولائی کو صبح 10 بجے یشونت کالج، ناندیڑ میں حاضر ہو کر اس موقع سے فائدہ اُٹھائیں۔ یہ اپیل اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سینٹر کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر را م کولہے نے کی ہے۔
مزید معلومات کے لیے درج ذیل ذرائع سے رابطہ کیا جا سکتا ہے:
ای میل: nandedrojgar01@gmail.com
دفتر کا نمبر: 02462-251674
رابطہ شخص: یوگیش یڈپلوار – 9860725448
یہ اطلاع ضلع اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سینٹر کی جانب سے دی گئی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے