किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پستول لے کر گھومنے والا نوجوان پولیس کی حراست میں

دو دیسی پستول اور 6 زندہ کارتوس ضبط

ناندیڑ: 21؍نومبر ( نمائندہ اعتبار) گزشتہ روز وزیر آبادپولیس اسٹیشن کے حدود میں ہنگولی گیٹ اوور بریج کے پاس ایک 28 سالہ نوجوان کے قبضہ سے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سورج گُرو اور اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر چندر کانت پوار اور ان کے معاون پولیس ملازمین نے دو دیسی پستول کے علاوہ 6 زندہ کارتوس ضبط کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 20 نومبر کی شب پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سورج گُرو، لمبگاؤں کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر چندر کانت پوار اور ان کے ماتحت معاون پولیس افسران و ملازمین نے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہنگولی گیٹ اوور بریج کے پاس سے سُمیر مہیش سنگھ بیس ( 28 سال، ساکن گاڑی پورہ، ناندیڑ) کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے دو دیسی پستول اور 6 زندہ کارتوس ضبط کیے ہیں۔ اس معاملہ میں سب انسپکٹر شیوراج جمداڑے کی شکایت پر وزیر آباد پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 3/25 کے تحت جرم نمبر 531/2023 درج کیا گیا ہے۔ اس معاملہ کی تحقیقات سب انسپکٹر رام داس کیندرے کررہے ہیں۔ مذکورہ کارروائی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی رہنمائی میں کی گئی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے