किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پر بھنی میں ۲۰؍ اپریل کو اسماک پبلیکیشنز ناندیڑ سے شائع،ڈاکٹر عبدالمجیب کی تصنیف ’’امام الدین یقین کا پر بھنی کی صحافت و اردو ادب میں مقام‘‘ کا اجراء

پر بھنی؍ناندیڑ: 19؍ اپریل (نامہ نگار) بروز اتوار 20 اپریل 2025 صبح ساڑھے دس بجے اسماک پبلیکیشنز ناندیڑ سے شائع ہوئی ڈاکٹر عبد المجيب عبدالحمید (مددگار مدرس) کی تصنیف ’’ امام الدین یقین کا پر بھنی کی صحافت و اردو ادب میں مقام‘‘ کا اجراء بدست جناب محمد تقی مدیر اعلی روزنامہ ورق تازہ ناندیڑ و پربھنی تزک و احتشام کے ساتھ عمل میں آ رہا ہے۔ اس تقریب رسم اجراء کی صدارات جناب محمد غوث ( سابقہ پر نسپل ڈاکٹر ذاکر حسین جونیئر کالج، پر بھنی ) کر رہے ہیں، جبکہ مہمانان خصوصی ڈاکٹر عبد الرشید صدیقی، جناب اقبال مجید الله ، ڈاکٹر انور علی شاہ، جناب غلام محمد مٹھو ،جناب الطاف ثانی ( ناندیز) جناب لیاقت علی، جناب محمد عبد الحفیظ امام الدین یقین، جناب شفیع احمد شفیع ہیں۔ ویلفر اسوسیشن فار ریسر جنس آف ماینارٹیز نئی دہلی ،سنٹر فار ایجوکیشنل لرننگ اینڈ انٹیگریشن پر بھنی اور انڈین اسکول آف لرننگ اینڈ امیگریشن پر بھنی کے زیرا ہتمام منعقد ہو رہے اس پروگرام کی نظامت سینئر صحافی وادیب محمد ضیاء الدین (ایڈیٹر ریبل نیوز پر بھٹی ) کریں گے۔ شیخ معروف محمد یونس انصاری و محمد ناصر خان نے اہل ذوق عوام الناس سے برائٹ اسٹار انگلش اسکول ڈاکٹر علامہ اقبال نگر پر بھنی میں ہو رہے اس پروگرام میں شرکت کی گزارش کی ہے۔ مرحوم امام الدین یقین پر بھنی کی ایک نابقہ روزگار ،علمی ادبی سیاسی اور سماجی شخصیت تھیں۔ وہ اپنے دور کے نامور شاعر ،صحافی ٹریڈ یونیسٹ، سیاسی رہنما، سوشل ریفارمر تھے۔ او رپر بھنی سے شائع ہونے والے ہفت روزہ اور روزنامہ اردو اخبار ’’ورق تازہ‘‘ کی ادارت سے آخر تک وابستہ رہے۔ اس سے پہلے پر بھنی سے شائع ہونے والے ہفت روز ہ اخبار’’ ہم لوگ ‘‘انہی کی ادارت میں شائع ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے پر بھنی میں کئی کامیاب آل انڈیا مشاعرے اور اردو کا نفرنس منعقد کروائے۔ امام الدین یقین اپنی آخری سانس تک ترقی پسند تحریک سے جڑے ہوئے رہے۔ ان کے ہمعصر شعراء میں کیفی اعظمی، مجروح سلطان پوری ،مخدوم محی الدین، میر ہاشم علی، سردار جعفری وغیرہ کا شمار ہوتا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے