कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پر بھنی میں کا میا ب شعری نشست کا انعقاد

پربھنی :25؍اکتوبر( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) بتاريخ 21 – اکتو بر بروز پیر شب 09 بجے بمقام ایم ایم ٹاور نزد شاہی پر بھنی میں بضمن جشن شادی سید زاہد ولد عبد الواحد جاذب ایک پر وقار و کا میا ب شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی مسند صدارت پرشیدائے شعر و ادب سعید پاشا جلو ہ ا فر و ز تھے ۔ نظامت کے فرائض شفیع ا| حمد شفیع نے بحسن و خوبی انجام دیے ۔ جن شعراء نے سامعین کو اپنے مرصع کلام سے محظوظ فر ما یا ان میں شفیع احمد شفیع ، کلیم کسک ، عبد ا لو احد جاذب ، حبیب با شمی ، طہ صدیقی ، سیفی اعظمی سیف ، سید کریم الله حسینی نیر ، زبیر گوبر ، جنید اقبال فاروقی ، سید رضوان کے نام شامل ہیں ۔ نشست کا آغاز طہ صدیقی نے تلا وت کلام سے کیا اور ہدیہ نعت کا نذرا نہ سیفی اعظمی سیف اور سيد كريم الله حسینی نیر نے پیش کیا ۔ سعید پاشا نے نشست کے اغراض و مقاصد پر ا و ر نشست کی کا میا بی پر اظہار خیال کیا۔ نشست کی کا میابی میں ایم ایم ٹاور کے مالک محمو د بھائی کا بھر پور تعاون رہا ۔ رات دیر گئے کنونیئر عبد الواحد جاذب کے اظہار تشکر پر کا میا ب شعری نشست کا اختتام عمل میں آیا ۔اس طرح کا پریس ریلیز مجاہد محی الدین نے جاری کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے