कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پر بھنی میں سی ای ای کے اشتراک سے تعلیمی طور پر کمزور طلبہ کے لیے کریش کورس کا آغاز


پربھنی:19؍ اپریل ( بذر یعہ محمد سرور شریف ) سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس( سی ای ای ) کے زیر انصرام 18 اپریل سے 3مئی تک غلام نبی آزاد اردو پرائمری اسکول معصوم کالونی میں تعلیمی طور پر کمزور طلباء کے لیے 15 دن پر مشتمل ایک کریش کورس کی ابتدا کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 18 اپریل بروز جمعرات کو سی ای ای کے ذمہ دار یونس انصاری اور نجم فاروقی کی موجودگی میں غلام نبی آزاد اردو اسکول معصوم کالونی میں اس کی ابتدا ہوئی ۔اس موقع پر یونس انصاری نے آسان تدریسی طریقے کی اہمیت پر زور دیا ۔نجم فاروقی نے سی ای ای کے اس پروگرام کے لیے کی گئی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے تعلیمی طور پر کمزور طلبہ کے لیے اس کریش کورس کی اہمیت سے انھیں واقف کرایا، مزید طلبہ میں خود اعتمادی پیدا کرنے ، اسلامی معلومات اضافہ کرنے اور ڈسپلن کی اہمیت پر زور دیا تاکہ طلبہ 100 فیصد حاضر رہیں اور اس کورس سے فائدہ اٹھائیں ۔غلام نبی آزاد اسکول میں اس پروگرام کو انشاءاللہ 3؍مئی تک جاری رکھا جائے گا۔ اس تدریسی عمل میں اسکول کے مدرسین نے بڑھ چڑھ کر اور خوش اسلوبی سے حصہ لیا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ تعلیمی طور پر کمزور طلبہ کے اندر خود اعتمادی پیدا ہو اور وہ اسکول کو چھوڑنے اور تعلیم ادھوری چھوڑنے کا خیال کبھی دل میں نہ لائیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے