कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پر بھنی میں بیادِحمید ملِک کامیاب شعری نشست

پربھنی :6؍اکتوبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )بتاریخ 02 اکتوبر شب 09 بجےمنجانِب ڈاکٹر یُوسُف صابرؔ مدیر سہ ماہی "عکسِ ادب ” رسالہ اورنگ آ با د بمقا م دفترِ”عکسِ ادب”شاخ ا قبا ل نگر پر بھنی بیادِ "حمیدملِک "صحا فئی بے بدل ، شاعرِ خوش فکر ا یک پُروقاروکامیاب شعری نشست کاانعقادکیاگیاجس کی مسندِ صدارت پر استاذُالاساتذہ ،ماہرِ علمِ عروض کہنہ مشق شاعر شفیع احمد شفیعؔ جلوہ افروز تھےاور بطورِ مہمانان خصوصی سعیدپاشا ، عبدالواحدجاذبؔ،طہ صدیقی شریکِ محفل رہیں نشست کاآغاز عمًاراقبال نےتلاوتِ کلامِ پاک سےکیاہدیئہ نعت کانذرانہ عبدالواحدجاذبؔ نے پیش کیاابتداء میں صاحبِ صدرشفیع احمد شفیعؔ ، صاحبِ خانہ ڈاکٹر یُوسُف صابرؔ و راہیؔ جنتوری نے حمیدملِک کی بےلوث صحافتی خدمات وشعری رنگ وآہنگ اوراپنے دیرینہ مراسم پر اظہارخیال کیاجن شعراءحضرات نےسامعین کواپنےکلام سےمحظوظ فرمایا ان میں شفیع احمد شفیعؔ ، ڈاکٹر یُوسُف صا برؔ، عبدالواحد جاذبؔ ، طہ صد یقی ، ر ا ہیؔ جنتو ر ی ، عمًاراقبال کےنام شامل ہیں‌نظامت کےفرائض ارشاد ضیاء نے بحُسن وخوبی انجام دیے رات دیرگئےڈاکٹر یُوسُف صابرؔ کے اظہارِ تشکر پرنشست کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے