किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پر بھنی میں انجینئر اقبال خان کے دولت کدہ پر شفیع احمد شفیع کے اعزاز میں کامیاب مشاعرہ

پربھنی:21؍اپریل ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) بتاریخ 18 اپریل 2025 شب 9 بجے کامیاب مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی مسند صدارت پر ڈاکٹر عاشق حسین میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آفیسرمانوت جلوہ افروز تھے اور بطور مہمانان خصوصی شفیق لالہ سابق پولس کانسٹیبل و ناصر امام الدین شیخ تشریف فرما تھے ۔ نظامت کے فرائض ارشاد ضیاء نے بحسن و خوبی انجام دیے ۔ مشاعرہ کا آغاز معاویہ عبدالکلام کی حمد پاک سے ہوا ۔ ہدیہ نعت کا نذرانہ عبد الواحد جاذب نے پیش کیا ۔ جن شعراء نے سامعین کو اپنے کلام سے محظوظ فرمايا ان میں شفیع احمد شفیع ، کلیم کسک ،عبد الواحد جاذب ، طہ صدیقی ،امیر خان نادار ، سید کریم الله حسینی نیر ، شاکر خان شاکرپرتوری ، معاویہ عبد الکلام ، جنید فاروقی کے نام شامل ہیں۔ رونق محفل کوجن حضرات نے دوبالا کیا ان میں سعید پاشا،ابراہیم ذوق ، محمد ضياء الدين مدیر ریجنل نیوز ،نجیب فاروقی ، مخدوم فاروقی نیر کا اہم کردار رہا ہے ۔ انجینئر مجیب فاروقی عکاس نے دوران اظہار خیال شاعری کودین کی تبلیغ کا ذریعہ بنانے پرزور دیا ۔ رات دیر گئے میزبان عکاس کے اظہار تشکر پر کامیاب مشاعرہ کا اختتام عمل آیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے