कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پر بھنی ضلع کی تاریخ پر اہم تحقیقی تصنیف کی باوقار رسمِ اجراء

’’پر بھنی ضلع آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد‘‘ علمی و ادبی حلقوں میں سراہی گئی

پر بھنی: 5؍فروری(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز، محمد سرور شریف)پر بھنی ضلع کی تاریخ، سماجی تشکیل اور تہذیبی ارتقا کو اجاگر کرنے والی اہم اور تحقیقی تصنیف ’’پر بھنی ضلع، آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد‘‘ (مصنف: محمد ضیا ءالدین) کی باوقار رسمِ اجراء ایک علمی و ادبی تقریب میں انجام پائی۔ اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر حسین اختر، کارگزار صدر، مہاراشٹرا راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی نے فرمائی۔تقریب کا آغاز حافظ مولانا ڈاکٹر محمد نعمان انور ندوی کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پڑھنے کی سعادت معلم محمد سرور شریف نے حاصل کی۔ اس کے بعد صدرِ استقبالیہ شیخ عبد الرب (ریٹائرڈ ڈپٹی سی ای او) اور کنوینر پروگرام محمد یونس انور (سکریٹری، عبدالصمد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی) کے ہمراہ دیگر معززین کے ہاتھوں صدرِ اجلاس اور مہمانانِ خصوصی کی شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے والہانہ استقبال کیا گیا۔بعد ازاں مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں کتاب کی باضابطہ رسمِ اجراء انجام پائی۔ اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر حسین اختر نے کہا کہ محمد ضیا الدین کی یہ تصنیف پر بھنی ضلع کی آزادی سے قبل اور بعد کی سیاسی، سماجی، تعلیمی اور ثقافتی تاریخ کو نہایت محنت، دیانت اور تحقیق کے ساتھ پیش کرتی ہے، جو طلبہ، محققین اور تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک مستند اور قابلِ اعتماد حوالہ ثابت ہوگی۔تقریب میں بطور مہمانانِ گرامی ندیم صدیقی، ڈاکٹر شیخ اسماعیل، غلام محمد مٹھو، ریٹائرڈ سیشن جج عبدالحفیظ محمد شیخ، معروف سید، نجم الحسن علیک، محمد غوث زین، ایڈوکیٹ طارق دیشمکھ اور عرفان آغائی پٹیل نے شرکت کی۔ ان معززین نے کتاب کی علمی و تحقیقی اہمیت کو سراہتے ہوئے مصنف کو مبارکباد پیش کی اور اردو زبان و ادب کے فروغ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر پر بھنی شہر کی ادبی، تعلیمی اور سماجی شخصیات جن میں غلام محمد مٹھو، وائس چیرمین آل انڈیا میمن فیڈریشن ڈاکٹر سید نورالامین، امیر خان نادر (موٹیویشنل اسپیکر)، شاعر شفیع احمد شفیع، ناصر خان صدر مدرس ،محمد یونس انصاری، جمیل احمد رنگریز، محمد اختر الدینریٹائرڈ پرنسپل ڈاکٹر ذاکر حسین (ڈی ایڈ کالج، پر بھنی) شامل ہیں، ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں سپاس نامہ پیش کر کے والہانہ استقبال کیا گیا۔آخر میں مصنف محمد ضیاء الدین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب کی تصنیف کا بنیادی مقصد نئی نسل کو اپنے ضلع کی حقیقی تاریخ سے واقف کرانا اور آزادی سے قبل و بعد ہونے والی تبدیلیوں کو محفوظ کرنا ہے۔ انہوں نے تمام سرپرستوں، مہمانانِ گرامی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔نظامت کے فرائض جلگاؤں سے تشریف لائے صابر مصطفی آبادی نے نہایت خوش اسلوبی اور سلیقہ مندی سے انجام دیئے۔ اس موقع پر ہفت روزہ بیڑا اذان کے نمائندے قاضی غوث محی الدین زبیر کی خصوصی شرکت بھی رہی۔ آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔پروگرام کی کامیابی کے لیے محمد سرور شریف، یونس انور سر ، محمد احمد علی جاگیردار، سر نجم الدین، محمد بصیر، محمد رضی الدین اور محمد ریاض الدین نے انتھک محنت کی۔ شرکاء نے مصنف کو اس اہم علمی و تحقیقی کارنامے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے