कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پرپوزل تیار کرنے کی وزیر اقلیتی امور عبدالستار صاحب کی آفیسران کو ہدایت

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی ملاقات و گفتگو

پربھنی:10؍اکتوبر ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )بنیادی سہولیات کے لئے اقلیتی تعلیمی اداروں کو 2 لاکھ کی جگہ 10 لاکھ روپئے گرانٹ کا حکومتی جی آر جاری کیا گیا ہے ،7 اکتوبر 2015 جی آر کی شرط نمبر تین کے مطابق پانچ مرتبہ 2 لاکھ روپئے کی اسکیم کا فائدہ اٹھانے والے اسکول یا ادارے 10 لاکھ روپئے گرانٹ اسکیم کے لیے اہل نہیں رہیں گے ، جس پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے ساجد نثار احمد نے اقلیتی منسٹر عبدالستار صاحب سے مطالبہ کیا کہ پانچ سال کی شرط ختم کی جائے یا کم از کم اسے10 سال کیا جائے ۔ دوسرا مطالبہ کیا کہ ،ضلع پریشد، کارپوریشن اردو اسکولوں کو مایناریٹی اسکول کا درجہ دیا جائے ،جماعت اول تا دہم اسکالرشپ شروع کرنے، تمام اقلیتی طلباء کو مفت فل یونیفارم دیا جائے ، غیر امدادی اسکول، سیلف فائنانس اسکولوں کو بھی بنیادی سہولت اسکیم کا فائدہ دیا جائے و دیگر مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے منترالیہ میں وزیر اقلیتی امور عبدالستار صاحب سے ملاقات کی ، گفتگو کی نیز میمورنڈم دیا جس پر وزیر موصوف نے متعلقہ افسروں کو بلا کر پرپوزل تیار کرنے کی ہدایت جاری کی، اور جلد از جلد فائل تیار کرنے کی ہدایت دی۔ وفد میں ساجد نثار احمد ، مالیگاؤں کارگذار صدر محمد فیض ؤ دیگر اراکین موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے