कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پروفیسر مقبول احمد مقبول وظیفہ حسنِ خدمات پر سبکدوش

اودگیر:15؍جنوری (ای میل)مہاراشٹر اودے گیری کالج اودگیر کے شعبۂ اردو کے پروفیسر مقبول احمد مقبول تقریباً پچیس برس تدریسی خدمات انجام دے کر 31دسمبر 2024ء؁ کو وظیفہ حسنِ خدمات پر سبکدوش ہو گئے۔مقبول احمد مثالی استاد کے باوصف خوش فکر شاعر و ادیب، بالغ نظر نقاد اور محقق ہیں۔نظم ونثر میں اب تک ان کی نو کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ملک و بیرونِ ملک کے رسائل میں سو سے زائد مضامین ومقالات بھی شائع ہوئے ہیں۔ انھیں سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے کئی انعامات واعزازات بھی حاصل ہو چکے ہیں۔ تقریباً ساٹھ قومی سیمیناروںمیںمقالات پیش کر چکے ہیں۔ ان کی نگرانی میں آٹھ طلبہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ مقبول احمد کی ادبی، علمی ،تعلیمی اور سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ملک وبیرونِ ملک کے کئی نامور قلمکاروں نے اعترافیہ مضامین بھی لکھے ہیں۔موصوف سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی ناندیڑ کے اردو بورڈ آف اسٹڈیز کے موجودہ چیرمین کے علاوہ یونیورسٹی کی مختلف کمیٹیوں کے ممبر بھی تھے۔ان کی نگرانی میں نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت انڈر گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے نصاب کی تدوین کا کام ہوا جو بڑا چیلنجنگ تھا۔مقبول احمدمقبول کی سبکدوشی کے موقعے پر کالج اور کالج کی انتظامیہ، مہاراشٹر ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے سوسائٹی کے صدر ملیکارجن مانکری کی صدارت میں سیوا گورو اور وداعی جلسہ منعقد ہوا۔معتمد رام چندر تِروکے، شریکِ معتمد ڈاکٹر رام پرساد لکھوٹیا،ارکان میں سے بسواراج پاٹل ملکا پورکر، ایڈوکیٹ پرکاش تونڈارے، ایڈوکیٹ اجے دنڈوتے، مہادیو نوبدے اورپرشانت پنسلوار مہمانان کی حیثیت سے شریکِ جلسہ تھے۔ کالج کی انتظامیہ سوسائٹی کی جانب سے سوسائٹی کے صدر کے ہاتھوں مقبول احمدمقبول کو شال پوشی اور میمنٹو کے ذریعے تہنیت پیش کی گئی۔تمام مہمانان اور دیگر حاضرین نے موصوف کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر شعبہ اردو پروفیسر حامد اشرف نے کہا کہ ڈاکٹر مقبول نے اپنی صلاحیتوں سے شعبۂ اردو کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔پوری سنجیدگی کے ساتھ طلبہ و طالبات کے تعلیمی مسائل کو حل کیا۔طلبہ اور اولیائے طلبہ سے تعلق بنائے رکھا۔اسٹاف کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ رشتہ استوار کیا۔اپنی شعری اور نثری تخلیقات کی ملک بھر کے موقر رسائل و جرائد میں اشاعت سے شعبۂ اردو اور کالج کو نیک نام کیا۔اردو بورڈ آف اسٹڈیز کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی ان کی بہترین کارکردگی رہی جس پر میں انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پرنسپل ڈاکٹر راج کمار مسکے نے کہا کہ مقبول صاحب خاموش مزاج کے حامل، اپنے کام سے کام رکھنے والے ایماندار اور مخلص استاد رہے ہیں۔ ان کی خدمات کی پوری مدت بے داغ رہی ہے۔یہ طلبہ ہی میں نہیں بلکہ پورے کالج میں ہر دلعزیز رہے ہیں۔ڈاکٹرمقبول مثالی استاد کے ساتھ ساتھ معتبر اور معروف شاعر ادیب ناقد اور محقق ہیں۔اردو شعرو ادب میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ انھوں نے اپنی شاعری کے ذریعے سماج ،ملک اور قوم کی تعمیر کا کام کیا ہے۔ان کا شمار ایسے شاعروں میں ہوتا ہے جو سماج کا درد محسوس کرنے والے اور اس درد کو دور کرنے کی کوشش کرنے والے ہوتے ہیں۔اس طرح یہ مقصدی ادب کی نمایندگی کرنے والے شاعر ہیں۔سیکریٹری رام چندر تِروکے نے کہا کہ شعبہ اردو کو ترقی دینے اور شعبے کے طلبہ کی تعداد کو بڑھانے میں انھوں نے جو مسلسل محنت کی ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔ان کی یہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ایسے مخلص،محنتی، ایماندار اور مثالی استاد کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔صدرِ جلسہ ملیکارجن مانکری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ حاضرینِ جلسہ نے مقبول احمد کی شخصیت اور ان کی خدمات کے بارے میں جن تاثرات کا اظہار کیا ان سے ان کی جو تصویر ابھرتی ہے وہ بڑی دلکش ہے۔اساتذہ کو ایسی ہی خوبیوں کا حامل ہونا چاہیے۔یہی وہ خوبیاں ہیں جن سے اساتذہ کے وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔ پروفیسرمقبول نے کالج کی ملازمت کو اپنی خوش قسمتی اوراپنی علمی ترقی کا سنہرا دور قرار دیتے ہوئے کالج کے انتظامیہ اور تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔کالج کی تعریف میں ایک نظم بھی سنائی جسے بہت پسند کیا گیا۔ اسٹاف سیکریٹری ڈاکٹر بالچندر کرنڈے نے جلسے کی نظامت کی اور لیکچرر سچن کامبلے نے شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے