कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پروفیسر سید مرتضیٰ سید اکبر کو ’’لوک سبھا جن پریرنا شکھر ایوارڈ 2025ء‘‘ تفویض 

ہنگولی:یکم؍نومبر(راست) تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے اور سماجی بیداری کے ذریعے پسماندہ طبقوں تک علم کی روشنی پہنچانے کے اعتراف میں ’’یونیک بہو اُدّیشیہ سنستھا، ہنگولی‘‘ کے صدر پروفیسر سید مرتضیٰ سید اکبر کو ’’لوک سبھا جن پریرنا شکھر ایوارڈ سنِ 2025ء‘‘ کے لیے منتخب کیا گیا ۔یہ باوقار اعزاز ’’کرانتی گرام وکاس سنستھا‘‘ اور ’’لوک سبھا فاؤنڈیشن، بیڑ و ممبئی‘‘ کی جانب سے دیا گیا ہے۔ ایوارڈ کی تقریب 28؍اکتوبر کو’’یشونت راؤ چوہان پرتِشٹھان سبھا گرہ، ممبئی‘‘ میں منعقد کی گئی، جہاں مختلف ریاستوں سے تعلیمی و سماجی شعبوں میں نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔پروفیسر سید مرتضیٰ گزشتہ 20 برسوں سے ’’یونیک بہو اُدّیشیہ سنستھا‘‘ کے تحت تعلیم، صحت، سماجی خدمت اور دیہی ترقی کے میدان میں سرگرم ہیں۔ ان کے زیرِ قیادت اس ادارے نے اقلیتی اور دیہی طلبہ کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین بااختیاری، روزگار میں بہتری، صحت بیداری اور پانی کی قلت کے ازالے جیسے منصوبے بھی کامیابی سے چلائے ہیں۔پروفیسر سید مرتضیٰ نے ہنگولی میں ’’اسکالر اسلامک انٹرنیشنل اسکول‘‘ قائم کیا، جو جدید ٹیکنالوجی اور معیاری نصاب کے امتزاج سے تعلیمی میدان میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اس اسکول کے طلبہ آج قومی سطح پر اپنی شاندار کارکردگی سے شہر اور خطے کا نام روشن کر رہے ہیں۔سماجی و تعلیمی میدان میں ان کی طویل خدمات اور اصلاحی کردار کو دیکھتے ہوئے پروفیسر سید مرتضیٰ کو یہ اعزاز دیا گیا ہے۔نظم و ضبط، اخلاقیات اور مہارت کا حسین امتزاج پیدا کرنے والےپروفیسر سید مرتضیٰ آج ہنگولی سمیت پورے مراٹھواڑہ میںایک مثالی اور بااثر تعلیمی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کے انتخاب پر ہنگولی اور مراٹھواڑہ کے مختلف سماجی و تعلیمی حلقوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے