किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پروفیسر ارشاد احمد خان کی تین کتابوں کی تقریب رسم اجراء

ناندیڑ 19/جون(پریس نوٹ) پروفیسر ارشاد احمد خان (صدر شعبہ اردو این ایس بی کالج ناندیڑ )کی تین کتابیں’’ اصناف اردو ادب کا مطالعہ‘‘ ’’ نگارشات ادب(حصہ سوم)‘‘ ’’نگارشات ادب(حصہ چہارم)‘‘کی رسم اجراء بدست پروفیسر مجید بیدارؔ (سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد) عمل میں آئی جب کہ بطور مہمانان خصوصی ڈاکٹر سید شجاعت علی (سابق پرنسپل ایچ جے تھیم کالج جلگاؤں) ڈاکٹر سجاد احمد خان (سابق صدر شعبہ اردو این ایس بی کالج ناندیڑ) ڈاکٹر قاضی نوید احمد صدیقی(صدر شعبہ اردو مولانا آزاد کالج اورنگ آباد) ڈاکٹر محمد انور الدین (صدر شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج نسواں حیدرآباد) ڈاکٹر سید نور الامین (ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو شاردا مہاوددیالیہ پربھنی) نے شرکت فرمائی۔ قبل ازیں تقریب کا آغاز طالبہ رفعت انجم کی تلاوت کلام پاک اور طالبہ ثمرین بیگم کی نعت شریف سے ہوا۔ تمام مہمانان کو کالج ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ایم ۔وائے۔ کلکرنی نے بذریعہ شال پوشی وگل پوشی تہنیت پیش کی ۔ پروفیسر ارشاد احمد خان نے اپنے ابتدائی خطاب میں ان تینوں کتب کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایس آر ٹی یونیورسٹی کے زیر انصرام کالجس میں نصابی کتب کی عدم فراہمی کی وجہ سے طلباء کو بے حد دشواریوں کا سامنا تھا لہٰذا طلباء کی نصابی ضروریات کی تکمیل کے لیے میں نے یہ کتابیں شائع کیں۔ابتداء میں نگارشات ادب (حصہ اول غزل) نگارشات ادب (حصہ دوم نظم)کی اشاعت عمل میں آئی اور اب نگارشات ادب (حصہ سوم قصیدہ اور مرثیہ) اور نگارشات ادب (حصہ چہارم مثنوی اور رباعی) طباعت سے آراستہ ہوکر طلباء کے لئے دستیاب ہیں جو ایس آر ٹی مرہٹواڑہ یونیورسٹی کے نصاب میں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ” اصناف اردو ادب کا مطالعہ” یہ کتاب اردو کی شعری اور نثری اصناف کا مکمل احاطہ کرتی ہے جوہائی اسکول، جونیئر کالج، سینیئر کالج اور مسابقتی امتحانات کے طلباء کے لیے نہایت مفید اور کار آمد ہے۔ڈاکٹر سجاد احمد خان نے اس کتاب کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس کتاب میں تمام اصناف سخن اور اصناف نثرکا نہایت سلیس اور عام فہم انداز میں مواد پیش کیا گیا ہے۔ کالج ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ایم۔ وائے کلکرنی نے کہا کے ہمارے لیئے یہ بات باعث فخر ہے کہ پروفیسر ارشاد احمد خاں کی مذکورہ بالا پانچ کتابیںیونیورسٹی کے نصاب میںشامل ہیںاور اب تک ان کی دس سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں۔پروفیسر مجید بیدار، ڈاکٹر سید شجاعت علی المعروف شجاع کامل، ڈاکٹر قاضی نوید احمد صدیقی،ڈاکٹر محمد انور الدین اور ڈاکٹر نور الامین نے پروفیسر ارشاد احمد خان کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں کتابیں طلبہ کی تعلیمی قابلیت اور صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں معاون ومددگار ثابت ہوں گی۔ مقررین نے پروفیسر ارشاد احمد خان کی اردو زبان و ادب کے تئیں انہماک و دلچسپی اور ان کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان تینوں کتابوں کی اشاعت پر انھیں صمیم قلب سے مبارکباد پیش کی اورکالج ہذا کے پرنسپل اور مینجمینٹ کی بھی اس رسم اجرا کی تقریب کے انعقاد کے لیے ستائش کی۔اس موقع پر شعبہ اردو این ایس بی کالج ناندیڑ کی جانب سے ڈاکٹر محمد عبدالرافع (سابق صدر مدرس مدینۃ العلوم پرائمری اسکول لال باڑا ناندیڑ) کی وظیفہ حسن پر سبکدوشی اور ان کی ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بذریعہ شال پوشی و گل پوشی تہنیت پیش کی گئی۔ اس تقریب رسم اجراء کے موقع پر خصوصی طور پر پروفیسر سعد الدین صدیقی،جناب عبد الملک نظامی، جناب توفیق علی خاں ناصر کے علاوہ، کالج ہذا کے تمام شعبہ جات کے صدور، لیکچررز،ناندیڑ کے معروف شاعر،ادیب و محبان اردو،دوست احباب اور شعبہ اردو کے طلباء و طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس رسم اجراء تقریب کی نظامت ڈاکٹر سید نور الامین نے بحسن و خوبی انجام دی۔ڈاکٹر جیون مسورے (صدر شعبہ انگریزی)نے تمام مقررین، کالج ہذا کے پرنسپل اور تمام شرکاء کا صمیم قلب سے شکریہ اداکیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے