कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پرواز ٹیلنٹ سرچ مقابلوں میں پانگل ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالیج کی شاندار جیت

شولاپور :13؍جنوری( آفرین شیخ) پرواز فاونڈیشن شولاپور کے زیر اہتمام ‘بین المدارس پرواز ٹیلنٹ سرچ تعلیمی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں جنرل نالج کوئیز، مضمون نویسی ، عربی خطاطی، خوش نویسی ، تقریر، انگریزی گرامر، ذہنی لیاقت ، اور بحث و مباحثہ جیسے مختلف مقابلے لیے گئے ۔ پرواز ٹیلنٹ سرچ کے ان تعلیمی مقابلوں میں شہر کی ممتاز اور تاریخی تعلیمی انجمن ایم۔ اے۔پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور کے طلباء و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پرائمری اور سیکنڈری ان دونوں گروپس میں انعامات حاصل کیے۔ خصوصا” مُحمَّد ابراہیم ہفتہ والے نے فن مصوّری میں اوّل انعام حاصل کیا ، اسی طرح ادیبہ جمعدار نے انگریزی مضمون نگاری میں دوّم انعام ، محمد طارق شیخ نے بحث و مباحثہ میں دوّم انعام ، اور سیّد ضیاء الدین قاضی نے اُردُو تقریری مقابلے میں سوّم انعام حاصل کیا جب کہ حائیقہ مُحمَّد صادق باغبان نے اُردُو مضمون نویسی میں سوّم انعام حاصل کیا۔ اس طرح پرواز فاؤنڈیشن کے کُل پانچ مقابلوں میں ایم۔ اے۔ پانگل ہائی اسکول اور جونیئر کالیج نے انعامات حاصل کیے جس میں اول ، دُوّم اور سوم انعامات شامل ہیں ۔ اِن تمام کامیاب طلباء و طالبات کو حاجرہ ماشال والے، وسیم نلّا مندو ، فرحت شیخ ،عبدالروف پٹیل، عظمٰی اُستاد ، خلیل پیرمپلَی، الیاس سوداگر اور اکبر پٹھان کے علاوہ ذاکر شاہ پورے ، اشتیاق تارانائیک ، فرزانہ نداف، اُمّ زما پٹھان، شبانہ شاہ بھائی، لبنٰی شاہ پورے ، ناظمین پٹیل، شیرین خان ، شبنم شیخ اور جویریہ دیوان کی رہبری حاصل ہوئی ۔ اینگلو اُردُو اسکول اور جونیئر کالیج کے طالب علموں کی اس شاندار کامیابی پر مدرسہ ہذا کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا جہاگیردار، مُحمَّد علی شیخ، نکہت نلّامندو، محبوب سوداگر، سمیت اسکول اور جونیئر کالیج کے تمام اسٹاف ممبران نے کامیاب طلبا و طالبات اور رہبر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے