कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی کے درگاہ تراب الحق ؒ وقف بورڈ اراضی پراُردو گھر تعمیر کیا جانا اشد ضروری، عوامی نمائندے متوجہ ہوں

پربھنی: 4 ستمبر ( محمد یونس انور) پربھنی شہر میں اُردو زبان بولنے والوں کا تناسب تقریباً 50 تا 60 ہے۔ شہر میں اُردو اسکولوں اور کالجوں میں مسلم طلبہ و طالبات کی ایک اچھی خاصی تعداد ہیں لیکن پربھنی شہر میں اُردو زبان کی ترقی و ترویج اور اُردو زبان کے پروگرامس کے لیے کوئی بڑا ہال تک نہیں ہے جو اُردو زباں والوں کے لیے بڑی افسوسناک بات ہے۔ جو اُردو کا دم بھرنے والی یونین، سنگھٹنائوں کے لیے لمحہ فکر ہے۔ پربھنی شہر میں اُردو گھر کے قیام کے لیے کئی ادبی انجمنوں نے مجلس بلدیہ عظمیٰ اور عوامی نمائندوں کو صرف محضر دے کر اپنی نمائندگی کی ہے، لیکن پربھنی میں اُردو گھر کے تعمیر کے لیے کوئی ٹھوس اور عملی جامہ پہنانے والی نمائندگی نہیں ہونے کے سبب پربھنی شہر کا اُردو داں طبقہ اُردو گھر سے محروم ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پربھنی شہر میں درگاہ تراب الحق ؒ کی وقف بورڈ کی سینکڑوں ایکر اراضی خالی پڑی ہوئی ہے، کبھی اس اراضی پر خانہ بدوش لوگ اپنی جھونپڑیاں لگاتے ہیںاور نہ جانے رات کے اندھیرے میں کیا کیا کام ہوتے ہیں وہ اللہ ہی جانتا ہے۔ پربھنی کے درگاہ تراب الحق ؒ وقف بورڈ اراضی پر اُردو گھر کی تعمیر کیا جانا اشد ضروری ہے، تاکہ پربھنی شہر کے اُردو مدارس کے کلچرل پروگرامس، مشاعرہ، سیمینار، ادبی پروگرامس کا انعقاد کیا جا سکے۔ عوامی مطالبہ ہے کہ درگاہ تراب الحق ؒ کی وقف بورڈ اراضی پر اُردو گھر کی تعمیر کے لیے عوامی نمائندوں کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ جبکہ مراٹھواڑہ وقف بورڈ درگاہ تراب الحق ؒ کی اراضی عوامی فلاح بہبود کے لیے اسکول اورکالج کے قیام کے لیے لیز پر دینے کے لیے آمادہ ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے