कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی کی مشہور و معروف شخصیات حامد مظہر ، حکیم عبدالستار ، عبدالکریم علی محمد کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی نشست کا انعقاد

پر بھنی :ـ11؍اگست ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرو شریف ) مورخہ 9/ اگست بروز سنیچر بوقت رات نو بجے مؤید المسلمین پرائمری اسکول پر بھنی میں دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن و سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس کے زیر اہتمام ملت و برادری کی تین بزرگ با اخلاق اور قوم و ملت کا درد رکھنے والی خدمت گزار شخصیات مرحوم حامد مظہر سابق سینئر کلرک ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول پربھنی، مرحوم حکیم عبدالستار خان سابقہ رکن جماعت اسلامی پر بھنی ، مرحوم عبدالکریم علی محمد المعروف ابا کریم میمن برادری کی مخلص شخصیت کے سانحہ ارتحال پر ایک تعزیتی نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر خالد سیف الدین اورنگ آباد ، ڈاکٹر ہدایت اللہ ،خمیسہ غلام محمد مٹھو ، ضیاء الدین سر ریجنل نیوز ، معروف شیخ ،محمد اسماعیل جیا، امتیاز بھائی ممدانی، مولانا رفیع الدین اشرفی موجود تھے۔ عبدالمنان خان سر امیر مقامی جماعت اسلامی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں تعزیتی نشست کے انعقاد کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ تعزیتی نشست کا انعقاد صحت مند معاشرے کی علامت ہے جس کا مقصد اہل خانہ سے صبر کی تلقین ہے۔ خمیسہ محمد جنید نے مرحوم حامد مظہر اور ابا کریم کی شخصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے انفرادی اور اجتماعی کاموں میں ان کے ساتھ کام کرنے کے مواقع کا ذکر کرتے ہوئے ان کے اخلاق حسنہ کا تذکرہ کیا ۔ اسماعیل جیا نے مرحومین کی خوبیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنت اللہ پاک نے ایسے ہی لوگوں کے لیے بنائی ہیں ۔ یونس انصاری اپنے دوست حامد مظہر کی وفات کے غم کو بیان نہ کر سکے اور بدیدہ نم مرحومین کی مغفرت کی دعا کی ۔شیخ معروف نے مرحوم حکیم عبدالستار کی شخصیت کی خوبیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس دور کے مرد مجاہد تھے جب آپس میں دین کا کام کرنا مشکل تھا ایسے وقت آپ نے دین کے لیے بڑی قربانیاں دیں، مانوت سے پربھنی درس قرآن کے لیےسائیکل پر آیا کرتے ،اپنے دوست حامد مظہر کے ساتھ گزرے حسین لمحوں کو حسرت کے ساتھ یاد کیا اور دینی مکاتب ،مدارس کے لیے کی جانے والی بھاگ دوڑاور دیگر تقریبات میں خلوص کے ساتھ شریک رہنے جیسی خوبیوں سے سامعین کو واقف کروایا ۔ ڈاکٹر ہدایت اللہ نے اپنے ماموں جان کی گود اور تربیت میں گزرے اپنے بچپن اور جوانی کے ایام کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم حکیم عبدالستار بے باک ، بے خوف شخصیت کے مالک تھے،خمیسہ غلام محمد مٹھو نے اپنے تعزیتی بیان میں حامد مظہر سے اپنے بے تکلفانہ اور خوش مزاجانہ تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے وسیع حلقہ احباب کا بھی تذکرہ کیا، موصوف نے میمن برادری کی مخلص شخصیت مرحوم عبدالکریم کی محنت ، ایمانداری ،اور دینداری سے سامعین کو واقف کروایا اور حکیم عبدالستار کی نامساعد حالات میں دین کے لے دی گی قربانیوں کو یاد کیا، آخر میں مرحوم حامد مظہر کے بڑے بھائی خالد سیف الدین اورنگ آباد نے اپنے بھائی کے بچپن سے لے کر وفات تک کے واقعات کو بیان کرتے اپنے بھائی کی خوش مزاجی ، خوش اخلاقی ، قوت برداشت ، صبر دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہونا جیسی بے شمار خوبیوں سے سامعین کو واقف کروایا۔ آخر میں مولانا سراج ندوی نے مرحومین کے لیے دعا مغفرت کی ۔اس تعزیتی نشست کے نظامت کے فرائض عبیداللہ سر نے انجام دیتے ہوئے نوجوانوں کو ان مرحومین کی خوبیوں کو اپنانے کے ساتھ اپنے درمیان موجود قائدین کی قدر کرنے ترغیب دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے