कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی: کمسن بچی کا پہلا روزہ، اہلِ خانہ میں خوشی کی لہر

پربھنی:10؍مارچ ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ): رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد کے موقع پر شہر پربھنی کے درگاہ روڈ کی رہائشی کمسن بچی نبیرا افروز خان نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر نہ صرف اپنے گھر والوں بلکہ محلے والوں کے دل بھی خوش کر دیے۔ اس موقع پر اہلِ خانہ میں مسرت اور روحانی خوشی کا ماحول دیکھا گیا۔نبیرا افروز خان نے پہلا روزہ رکھنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ یہ مقدس مہینہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے رحمت، برکت اور مغفرت کا ذریعہ بنے۔ انہوں نے اپنے والدین، اہلِ خانہ اور تمام مسلمانوں کے لیے صحت، خوشحالی اور امن و سلامتی کی خصوصی دعا بھی کی۔اس موقع پر نبیرا افروز خان نے اپنے معصوم اور پرخلوص جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، تقویٰ اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور اس مہینے میں ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادت، نیکی اور دوسروں کی مدد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اہلِ خانہ اور رشتہ داروں نے نبیرا افروز خان کو پہلا روزہ رکھنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں دیں۔ یہ موقع گھر والوں کے لیے خوشی اور فخر کا باعث بنا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے