कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی: چھ سالہ علیزہ انصاری کا پہلا روزہ، اہلِ خانہ میں خوشی کی لہر اور دعاؤں کا اہتمام

پربھنی: 18 / مارچ (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شدید گرمی اور دھوپ کی شدّت کے باوجود نو نہالوں میں بھی روزے رکھنے کی جسارت اور اللہ کے حکم اہم فریضہ روزہ رکھنے سے متعلق والہانہ رغبت کا مظاہرہ ایمان اور احتساب کی ایک واضح دلیل ہے۔ اسی سلسلے میں پربھنی شہر کےمعصوم کالونی پربھنی سےعبدالرحیم انصاری ٹیلرصاحب کی دختر علیزہ عبدالرحیم انصاری (عمر تقریباً چھ سال ) نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کو دعاؤں سے نوازنے کا موقع دیا.محمد یوسف کی اس کم عمری میں عبادت کے جذبے کو اہلِ خانہ اور رشتہ داروں نے قابلِ ستائش قرار دیا. اس موقع پر گھر والوں اور قریبی افراد نے علیزہ انصاری کو تحائف پیش کیے اور اس کے حق میں نیک خاوائشت اور بہت سی دعائیں بھی کی ، بزرگوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو بچپن ہی سے دینی تعلیمات اور عبادات کی طرف راغب کرنا نہایت ضروری ہے، تاکہ ان کے اندر دین سے محبت اور عبادت کا شوق پروان چڑھے۔ علیزہ کے اس عمل کو اُن کے چاچا محمد قاسم انصاری نے، اور محمدسمیع انصاری اور عتیق انصاری سر نے، مزید محلہ و خاندان کے سبھی افراد نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے