कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی و جنتور کے اساتذہ شجاع الرحمن اور شیخ رئیس کو ’’مہاراشٹر آئیڈیل پرسکار‘‘ سے نوازا گیا

پربھنی ؍ جنتور:28؍اگست(محمد سرور شریف ضلع نامہ نگار) الحمدللہ، الکریم ہائی اسکول مدینہ نگر، پربھنی کے استاد شجاع الرحمن عبدالرحمن اور نیشنل اردو پرائمری اسکول، جنتور کے استاد شیخ رئیس شیخ ابراہیم کو تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں مہاراشٹر آئیڈیل پرسکار سے نوازا گیا۔اس پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں مہمان خصوصی جناب سلیم سارنگ ،مشہور فلم اسٹار ہیمنت برجے ، ٹائیگر راج، ایڈووکیٹ پون نکم صاحب، سُریش ہواڑے صاحب، شیخ علی صاحب، جناب عظمت اللہ خان وغیرہ موجود تھے۔اس موقع پر تمام معززین و ذمہ داران نے ان دونوں کی اس شاندار کامیابی پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز دراصل اردو تعلیم کی ترقی کا اعتراف ہے۔اختتام پر اہل خاندان خصوصاً جناب عبدالرحمن ،جناب شیخ ابراہیم، تمام الکریم ہائی اسکول پربھنی،نیشنل کیمپس جنتور ،اسٹاف و فیض کیمپس اور جناب سمیع اللہ خان سر (ریاستی صدر مپٹا اردو شکستنگھٹنا و سیکرٹری فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی پربھنی)جناب آصف علی خان (نیشنل سیوا بھاوی سنستھا جنتور )نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’’اللہ تعالیٰ شجاع الرحمن عبدالرحمن اور شیخ رئیس شیخ ابراہیم کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور تعلیمی میدان میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی نصیب کرے۔ آمین۔‘‘

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے