कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں SIR میپنگ کیمپ کا انعقاد، عوام کی شرکت

پربھنی: 28؍مارچ(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی )ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، پربھنی اور علی مدد کیندر کے اشتراک سے اقبال نگر گراؤنڈ میں SIR میپنگ کا ایک اہم کیمپ منعقد کیا گیا۔ یہ کیمپ موجودہ حالات کے پیش نظر عوام کے سرکاری ریکارڈ کو درست اور مکمل بنانے کے مقصد سے منعقد کیا گیا تھا۔کیمپ میں اقبال نگر، رحیم نگر، اشوک نگر، گلشن باغ اور یوسف کالونی سمیت مختلف علاقوں کے لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے آدھار کارڈ اور 2002 کی ووٹر لسٹ میں موجود ناموں کی بنیاد پر اپنی میپنگ مکمل کروائی۔منتظمین نے بتایا کہ اس طرح کے کیمپ کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا اور ان کے دستاویزات کو درست بنانا ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر سید غوس محی الدین (علی مدد کیندر) اور فیضان قادری (شہر صدر، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا پربھنی) نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے کاغذات کو مکمل رکھیں۔کیمپ کے انعقاد پر عوام نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو نہایت مفید اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔انشاءاللہ مستقبل میں بھی ویلفیئر پارٹی آف انڈیا پربھنی میں عوام کی خدمات کے لیے کوشاں رہے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے