कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں 23 فروری کو عظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات

پربھنی :21؍فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) حضور اکرم ﷺ کی ذات گرامی سے محبت ایمان کا ایک حصہ ہے ، آپ ﷺ کی محبت کے بغیر ایمان کی تکمیل نہیں ہوتی ۔ آج کے اس پرفتن دور میں ہمارے عصری مدارس کے طلبہ کا تعلق حضور ﷺ سے مضبوط ہو، اور وہ آپ ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے اچھی طرح واقف ہوں اور اقوام عالم کے سامنے اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی زندگی اور آپ ﷺ کے اخلاق حسنہ کا عملی نمونہ پیش کر سکیں۔ ان مقاصد کی تکمیل کے لیے دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پر بھنی ، فیڈ ریشن آف آل ما ئناریٹی ایجوکیشنل آرگنائزیشن ، سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس ، پر بھی کی جانب سے سیرت النبی ﷺ کے عنوان پر سیرت کوئز مقابلہ 22 اور 23 فروری کو منعقد کیا گیا ہے۔ طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقد جلسہ تقسیم انعامات مورخہ 23 فروری 2025 بروز اتوار دوپہر 2:30 بجے بمقام بی رگھو ناتھ ہال نزد ایس پی آ فس پربھنی منعقد ہوگا ۔ اس عظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات کی صدارت ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان (رکن راجیہ سبھا ، انڈیا) فرمائیں گی جبکہ مقرر خصوصی کی حیثیت سےمولا نا رفیع الدین اشرفی ( رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ) رونق اسٹیج ہوں گے، بطور مہمانان خصوصی شوکت پٹھان ( ڈپٹی ای ۔ او ضلع پریشد، پر بھنی ) انجینئر محمد عبد الصمد ( صدر ز کوۃ فاؤنڈیشن، پر بھنی) ڈاکٹر ظفر اقبال( صدر امید شاہین اکیڈیمی ) شہ نشین پر جلوہ افروز ہوں گے۔ اس عظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات میں شہر پربھنی کے اردو عصری مدارس کے ذمہ داران ، صدرالمدرسین ، اساتذہ ، سرپرست اور معززین سے شرکت کی پرخلوص گزارش افضل حاجی اشرف پاڈیلا صدردی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن ، تحسین احمد خان صدر فیڈریشن آف آل مائناریٹی آرگنائزیشن ، خمیسہ غلام محمد مٹھو صدر سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس پربھنی صدر مدرس محمد عبدالباسط ، کنوینر پروگرام محمد یونس انصاری ، کوئز کنوینر جلیل احمد نے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے