कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں ووٹر رجسٹریشن اور میپنگ کے کام میں تیزی؛ عنایت نگر میں خصوصی مرکز کو منظوری

پربھنی:12؍مارچ(پربھنی ضلع نامہ نگار: محمد سرور شریف، اعتبار نیوز)آئندہ انتخابات کے پیش نظر ضلع پربھنی میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی اور میپنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں شہریوں کی شرکت کو بڑھانے اور انہیں آسان سہولت فراہم کرنے کے لیے شہر کے عنایت نگر علاقے میں ایک خصوصی مرکز قائم کرنے کی انتظامی منظوری دی گئی ہے۔یہ مرکز عنایت نگر میں واقع خان اکیڈمی میں قائم کیا جا رہا ہے، جہاں شہری بآسانی ووٹر رجسٹریشن، ناموں کی تصحیح، اندراج اور دیگر متعلقہ کام انجام دے سکیں گے۔ اس اقدام سے علاقے کے لوگوں کو ووٹر لسٹ سے متعلق امور کے لیے دور دراز مقامات پر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔یہ پیش رفت وچار سیوابھاوی سنستھا کے زیر اہتمام کام کرنے والی عنایت نگر ووٹر ایکشن کمیٹی کے مطالبے کے بعد ممکن ہوئی۔ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے مثبت ردعمل ظاہر کیا اور مرکز کے قیام کو منظوری دی۔اطلاع کے مطابق ۷ مارچ ۲۰۲۶ کو عنایت نگر علاقے میں بی ایل او (BLO) کی جانب سے ابتدائی دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ آئندہ مرحلے کے تحت ۱۳ اور ۱۴ مارچ ۲۰۲۶ کو مزید کارروائی اور انتظامی تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ شہری بڑی تعداد میں اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔علاقے کے ذمہ داران نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ۱۳ اور ۱۴ مارچ کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں مرکز پر پہنچ کر ووٹر رجسٹریشن اور میپنگ کے عمل میں حصہ لیں اور جمہوری نظام کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے