कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں مہا ٹیٹ ماک ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد

اسٹوڈنٹس سینٹر ایس آئی او پربھنی اور مالیگاؤں ایجوکیشن فورم کا مشترکہ اقدام

پربھنی :17؍نومبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )اسٹوڈنٹس سینٹر ایس آئی او پربھنی کی جانب سے مہا ٹیٹ اور سی ٹیٹ کی تیاری کرنے والے طلباء و طالبات کے لیے گزشتہ کئی برسوں سے رہنمائی، منظم کلاسیس اور سالانہ مشقی امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہی کوششوں کے نتیجے میں اب تک دو سو سے زائد طلبہ و طالبات نے مہا ٹیٹ اور سی ٹیٹ میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ ساٹھ سے زیادہ امیدوار اس وقت سرکاری اسکولوں میں بحیثیت معلم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ہر سال کی طرح امسال بھی، بروز 16 نومبر اسٹوڈنٹس سینٹر پربھنی نے مالیگاؤں ایجوکیشن فورم کے اشتراک سے مہا ٹیٹ کی تیاری کرنے والے امیدواروں کے لیے ماک ٹیسٹ کا انعقاد کیا۔ اس امتحان کی سوال نامہ سازی مکمل طور پر مالیگاؤں ایجوکیشن فورم کی ماہر ٹیم نے انجام دی۔ماک ٹیسٹ پرچہ اوّل اور دوم دونوں کے لیے منعقد کیا گیا، جس کا مکمل پرچہ 150 نمبرات پر مشتمل تھا۔ امتحان کا آغاز ٹھیک دوپہر 3 بجے ہوا اور شام 5:30 بجے اختتام پذیر ہوا۔اس مشقی امتحان میں پربھنی شہر اور اطراف کے علاقے سے بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ امتحان کے بعد امیدواروں نے اسٹوڈنٹس سینٹر پربھنی اور مالیگاؤں ایجوکیشن فورم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معیاری اور حقیقی امتحانی ماحول میں ہونے والے ماک ٹیسٹس ان کی تیاری میں بے حد معاون ثابت ہوتے ہیں۔امتحان کے دوران اسٹوڈنٹس سینٹر مہا ٹیٹ–سی ٹیٹ کلاسیس کے کوآرڈینیٹر عظیم احمد خان خاکی سر، عبدالرحیم صوفی سر، ارشاد خان سر اور محمد جنید سر بھی موجود تھے جنہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے